مشرف من موہن ملاقات آئندہ ماہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے بتایا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف اور بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے درمیاں آئندہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوگی۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کی شام پارلیمینٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر ’سائیڈ لائنز‘ پر ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ امور پر تفصیلی غور ہوگا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ سنجیدگی سے بات چیت میں مصروف ہے اور اب تک محتلف موضاعات پر ہونے والے مذاکرات کا جائزہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کی پانچ اور چھ ستمبر کو دلی میں ہونے والی ملاقاتوں میں لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے اپنے ہم منصب سے مجوزہ بات چیت میں اس مشن سے شرکت کریں گے کہ جاری مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے اور کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل نکالا جا سکے۔ خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ پاکستان خاصے عرصے سے لٹکے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کو زیادہ اہمیت دیتا ہے کیوں کہ ان کے بقول دونوں ممالک میں کشیدگی کا بنیادی سبب ہی کشمیر کا تنازعہ ہے۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو دونوں ممالک میں جاری مذاکرات کو متاثر کرسکتی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||