’من موہن نے مثبت پیغام بھیجا ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت کے نئے وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت امن کے عمل کو جاری رکھے گا۔ اسلام آباد میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے صدر مشرف نے کہا کہ اتوار کو ٹیلیفون پر من موہن سنگھ نے انہیں اس معاملے میں انتہائی مثبت پیغام بھیجا ہے۔ واضح رہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے اتوار کو بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دینے کے لیے فون کیا تھا۔ جنرل مشرف نے کہا کہ من موہن سنگھ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ بھارت پاکستان سے تمام مسائل حل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی اسی قسم کی خیالات کا اظہار کیا۔ اس سال فروری میں صدر مشرف اور بھارتی وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی کے درمیان امن کے نقشۂ راہ پر سمجھوتہ ہوا تھا جس میں کشمیر کے مستقبل پر مذاکرات بھی شامل تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||