BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 May, 2004, 07:06 GMT 12:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پاکستان سےدوستی بہت ضروری ہے‘
News image
’تمام معاملات پر سمجھوتہ بہت ضروری ہے۔‘
انڈیا کے نامزد وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے عمل کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

من موہن سنگھ ہفتہ کو بھارت کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کی طرف سے وزیراعظم کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کے نتیجے میں اپنی نامزدگی کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا ہے ’ہم اپنے ہمسایوں کے ساتھ بہت دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اور کسی اور کے مقابلے میں پاکستان کے ساتھ ہم ایسا خاص طور پر کرنا چاہتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا: ’کس نے سوچا تھا کہ دیوارِ برلن پگھل (گر) جائے گی۔ اگر وہ انہونیاں ہو سکتی ہیں تو ہمارے معاملے میں کیوں نہیں؟‘

نامہ نگاروں کے مطابق بھارت کے نامزد وزیرِ اعظم کا یہ بیان عوام اور سٹاک مارکیٹ کو مطمعن کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔

من موہن سنگھ نے کہا پاکستان کے ساتھ تمام معاملات پر سمجھوتہ بہت ضروری ہے اور وہ اس سلسلے میں بہت پر امید ہیں۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ انڈیا میں جاری اقتصادی اصلاحات بقول ان کے ایک عوام دوست انداز میں جاری رہیں گی۔ اپنے نرم گو انداز میں ڈاکٹر سنگھ نے عالمی سطح پر انڈیا کی ترقی کے روشن امکانات کے بارے میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صدی انڈیا کی صدی ثابت ہوگی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنگھ نے اردو کے شاعر محمد اقبال کا ایک شعر بھی پڑھا۔

’یونان، مصر، روما سب مٹ گئے جہاں سے
قائم مگر ہے اب تک نام و نشان ہمارا
کچھ بات ہے کہ ہستی مٹتی نہیں ہماری
صدیوں رہا ہے دشمن دورِزماں ہمارا‘

انہوں نے مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا کہ انڈیا جیسے ملک کے لئے لوگوں کی مذہب کی بنیاد پر تقسیم ٹھیک ثابت نہیں ہوگی۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ آیندہ چند روز میں اپنی کابینہ کا فیصلہ کرلیں گے۔

اندورن ملک معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شمالی اتر پردیش میں ایودھیا کے مقام پر مندر بنانے کے جھگڑے کا کوئی ’مناسب‘ حل ڈھونڈے گے۔

انہوں نے کہا کہ معاملہ اس وقت عدالت میں ہے اور ملک کا قانون اس کا فیصلہ کرے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد