BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 August, 2004, 03:09 GMT 08:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسلام آباد: ہند پاک مذاکرات شروع
مذاکرات
پاکستان اور ہندوستان کی خارجہ وزارتوں کے جثائنٹ سیکریٹریوں نے اس سال فروری میں ملاقاتیں کی
پاکستان اور بھارت کی داخلہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام اسلام آباد میں مذاکرات کا آغاز کر رہے ہیں۔

منگل کو شروع ہونے والے ان مذاکرات میں دونوں طرف کے وفود دہشت گردی اور سمگلنگ کے مسائل پر بھی بات چیت کریں گے۔

اسلام آباد سے بی بی سی کے نامہ نگار ظٌفر عباس کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے امکان تو اسی بات کا ہے کہ ان مسائل کو پہلے سامنے لایا جائے گا جن کے بارے میں دونوں ملکوں کو ایک دورسرے سے شکایت رہتی ہے۔

تاہم اس سے زیادہ توجہ ایک ایسا طریقۂ کار طے کرنے پر دی جائے گی جس کے نتیجے میں بات چیت میں رکاوٹ پیدا نہ ہو خاص طور معاملات کی تشریح کی وجہ سے۔

اس بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ پہلا مرحلہ باہمی اعتماد کی بحالی کے اقدامات کا ہی ہو گا۔

اس سے پہلے بھارت اور پاکستان کے دفاعی محکموں کےسیکریٹریوں کے درمیان نئی دہلی میں ہونے والی دو روزہ بات چیت ختم ہوگئی ہے۔

بات چیت میں سیاچن گلیشیئر پر دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے کے اقدامات پر نظر ثانی کی گئی۔ یہ چھ سال میں ہونے والی اپنی طرح کی پہلی بات چیت تھی۔

اس اور اس جیسی دیگر ملاقاتوں کا مقصد بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے دفاع کےسیکریٹریوں کے درمیان نئی دہلی میں دو روزہ بات چیت ہوئی تھی۔

اس بات چیت میں سیاچن گلیشیئر پر دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے کے اقدامات پر نظر ثانی کی گئی۔ یہ چھ سال میں ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی بات چیت تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد