ملتان: مساجد کے اماموں پر مقدمات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملتان پولیس نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مساجد کے اڑتیس پیش اماموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ پانچ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان علماء پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے نماز جمعہ میں اذان اور خطبہ کے علاوہ تقاریر بھی کیں۔ پولیس نے ان مساجد کے لاؤڈ سپیکر اور امپلیفائر بھی قبضہ میں لے لیے ہیں۔ پانچ علماء کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اکثر نے عدالتوں سے قبل ازگرفتاری ہی ضمانت کروا لی۔ تھانہ حرم گیٹ، سٹی شجاع آباد، سٹی جلال پور، پرانی کوتوالی، لوہاری گیٹ، دولت گیٹ، گلگشت، قادرپور راں اور تھانہ ملتان کی پولیس نے اپنے اپنے علاقوں کی مساجد میں یہ کارروائی کی۔ دوسری طرف لاہور میں بجلی کے ادارہ لیسکو نے ٹیلی ویژن فیس کی وصولی کے نئے نظام کے تحت مساجد سے بجلی کے بل کے ساتھ ٹی وی فیس بھی مانگ لی ہے اوراس کے بل جاری کر دیئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||