BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 June, 2004, 22:29 GMT 03:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانوی ٹیچر فائرنگ میں ہلاک

ایلن کاکس
ایلن اُردو اور سرائیکی بھی روانی سے بول لیتے تھے
ملتان میں مقیم ایک برطانوی شہری ایلن کا کس کو جمعرات کی شب چند نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

حملے کے وقت ایلن چند مقامی طلباء کو انگریزی بول چال کے بارے سبق دے رہے تھے۔ عینی شاہدین نے حملہ آوروں کی تعداد چھ بتائی ہے جو کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

ساٹھ سالہ ایلن کا کس پچھلے کئی برس سے ملتان کے گنجان آباد علاقے گھنٹہ گھر کے قریب واقع ڈریم لینڈ سینما کے پہلو میں ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ اہل علاقہ اُن کے بارے میں بہت کم معلومات رکھتے ہیں۔

تاہم اِردگرد کے لوگوں کے مطابق ایلن نے اپنے گھر میں ایک اکیڈمی قائم کر رکھی تھی جہاں وہ مقامی طلباء کو نہایت معمولی فیس کے عیوض انگریزی بول چال سکھاتے تھے۔ اِس کے علاوہ وہ اے لیول اور او لیول کے طلباء و طالبات کو گھر میں ٹیوشن بھی دیتے تھے۔

ایلن اُردو اور سرائیکی بھی روانی سے بول لیتے تھے۔ قتل کی اِس واردات کے ایک عینی شاہد غلام حسین کے مطابق اس نے پہلے فائرنگ کی آواز سنی اور بعد میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد کو جاء وقوعہ سے بھاگتے دیکھا۔

لیکن ملتان کے ضلعی پولیس افسر حامد مختار گوندل کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد صرف تین تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ جن چھ افراد کو لوگوں نے بھاگتے دیکھا ہے وہ ایلن کی اکیڈمی میں زیر تعلیم طلباء تھے جو قریبی پولیس اسٹیشن میں واقعہ کی اطلاع دینے آئے تھے۔

انہوں نےکہا کہ پولیس اس واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہی ہے۔ لیکن بظاہر یہ دہشت گردی کی واردات دکھائی دیتی ہے _ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے لئے ایلن کے متعدد شاگردوں کو پوچھ گچھ کے لئے تھانہ کوتوالی میں روکا ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایلن کی ہلاکت بارے پاکستان میں موجود برطانوی سفارت خانہ کو اطلاع کر دی گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد