سابق میئر ملتان کو دس سال قید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کی احتساب عدالت نے بدھ کے روز اختیارات کے ناجائز استعمال کے ایک ریفرنس میں ملتان کے سابق میئر شوکت علی ڈوگر کو دس سال قید بامشقت ، دس لاکھ روپے جرمانے اور دس سال نااہلی کی سزا سنائی۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید دو سال قید بھگتنا ہوگی۔ ملزم پر بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ انہوں نے میئر کی حیثیت سے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ہزار سی سی کار کے بجائے پجارو گاڑی سرکاری فنڈ سے خریدی تھی۔ شوکت علی ڈوگر ضمانت پر رہا تھے لیکن گزشتہ روز عدالت کے فیصلہ کے بعد سابق میئر کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||