برطانوی استاد، ہلاکت کی تحقیق | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملتان پولیس نے ایک برطانوی شہری ایلن کاکس کو ہلاک کرنے کے شبے میں بارہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ برطانوی شہری ایلن کاکس کو جمعرات رات کو ملتان میں نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کر دیا تھا۔ حملے کے وقت ایلن کاکس چند مقامی طلباء کو انگریزی بول چال کے بارے سبق دے رہے تھے۔ عینی شاہدین نے حملہ آوروں کی تعداد چھ بتائی ہے جو کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ پولیس کے مطابق ایلن کی لاش کے پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ لگا ہے کہ ایلن کاکس پر پہلے تیز دہار آلے سے حملہ کیا گیا لیکن بعد میں فائرنگ بھی کی گئی۔ ملتان پولیس نے سربراہ حامد مختار گوندل نے برطانوی استاد کی ہلاکت میں دہشت گردی کے عنصر کو رد نہیں کیا۔ ساٹھ سالہ ایلن کا کس پچھلے سات برس سے ملتان کے گنجان آباد علاقے گھنٹہ گھر کے قریب واقع ڈریم لینڈ سینما کے پہلو میں ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ ایلن نے اپنے گھر میں ایک اکیڈمی قائم کر رکھی تھی جہاں وہ مقامی طلباء کو نہایت معمولی فیس کے عوض انگریزی بول چال سکھاتے تھے۔ اِس کے علاوہ وہ اے لیول اور او لیول کے طلباء و طالبات کو گھر میں ٹیوشن بھی دیتے تھے۔ ایلن اُردو اور سرائیکی بھی روانی سے بول لیتے تھے۔ قتل کی اِس واردات کے ایک عینی شاہد غلام حسین کے مطابق اس نے پہلے فائرنگ کی آواز سنی اور بعد میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد کو جائے وقوعہ سے بھاگتے دیکھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||