BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شکئی: گھر گھر تلاشی کا آغاز

News image
وانا میں قبائلی جرگے سے حکومت نے القاعدہ کے دوارکان اس کےحوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے، جنوبی وزیرستان میں شکئی کے علاقے میں مقامی قبائل نے سیکیورٹی دستوں کی مدد سے بدھ کو گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے جبکہ وانا میں ایک جرگہ میں حکام نے قبائلیوں سے حکومت کو القاعدہ کی مدد کے الزام میں مطلوب دو افراد کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شکئی میں تازہ تلاشی کی کارروائی آج صبح شروع ہوئی جو آخری اطلاعات تک جاری ہے۔ البتہ کسی کامیابی کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ دو ہفتے قبل اس علاقے میں القاعدہ کے مشتبہ حامیوں اور سرکاری دستوں کے درمیان خونریز لڑائی کے بعد پہلی تلاشی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ملنے والا اسلحہ بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وانا میں آج مقامی انتظامیہ اور احمدزئی وزیر قبیلے کے عمائدین کے درمیان مذاکرات میں حکومت نے ان سے دو مطلوب افراد مولوی عباس اور جاوید اتمان خیل کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے جواب میں قبائلیوں نے حکومت کے سامنے پہلے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کی مانگ رکھی ہے۔ یہ بات چیت توقع ہے کل بھی جاری رہے گی۔

حکومت نے تیرا گرفتار قبائلی سرداروں کو بھی ڈیرہ جیل سے وانا منتقل کردیا ہے۔ انہیں گزشتہ ماہ لڑائی کے آغاز سے قبل حکومت نے تعاون نہ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا۔ ان کے بارے میں خیال ہے کہ شاید حکومت انہیں رہا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دوسری جانب وانا کے قریب حکومت کے کہنے پر زڑی نور کیمپ سے چلے جانے والے افغان پناہ گزینوں کے مٹی کے گھر آج بلڈوزروں کی مدد سے مسمار کر دیے گئے ہیں۔ اس کیمپ میں مقامی لوگوں کے مطابق دس بیس گھرانے ہی باقی بچے ہیں۔

وانا میں مقامی صحافیوں نے آج ایک مرتبہ پھر انہیں جرگے کی کارروائی سے دور رکھنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت آزادیِ صحافت کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد