BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 June, 2004, 15:33 GMT 20:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وانا میں مکمل خاموشی
News image
قبائلی رواج کے مطابق لوگ سخت ناراضگی کی حالت میں خاموشی اختیار کر لیتے ہیں
باغی قبائلی رہنما نیک محمد کی ہلاکت کے بعد وانا اور جنوبی وزیرستان میں مکمل خاموشی ہے اور دوسری طرف ان کے ساتھیوں کی طرف سے جوابی حملے کے خدشے کے پیش نظر حکومت نے زبردست حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

افغان اور قبائلی امور کے تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ نیک محمد کی تنظیم کی طرف سے جوابی کارروائی کس شکل میں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو نیک محمد کی تنظیم نئے رہنما یا کمانڈر کا انتخاب کرے گی۔

رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ نیک محمد کے ساتھ مطلوب چار افراد جن میں شریف، نور اسلام، مولوی عباس اور مولوی عبدالعزیز شامل ہیں خیریت سے ہیں اور اسی علاقے میں موجود ہیں۔

نیک محمد کی ہلاکت کے بعد وانا اور جنوبی وزیرستان کی صورت حال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ علاقے میں مکمل خاموشی ہے اور ابھی تک لوگ اس صدمے سے نکل نہیں پائے ہیں۔

نگار رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ علاقے میں لوگ ابھی اس حملے پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام خیال یہی ہے کہ اس حملے میں امریکی فوج نے پاکستانی فوج کی معاونت کی تھی جس کے بغیر یہ حملے ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس میزائیل حملے سے قبل وانا کی فضاؤں میں ایک بغیر پائلٹ کا جہاز دیکھا گیا تھا جس نے اس میزائیل کی ہدف تک پہنچنے میں رہنمائی کی تھی۔

رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ یہ میزائیل ٹھیک نشانے پر لگا۔ حملے کے وقت نیک محمد گھر کے باغیچے میں اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ اس حملے میں گھر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا صرف نیک محمد اور ان کے پانچ ساتھی ہلاک ہوئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد