القاعدہ: پاکستانی فوجی کارروائی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی فوج نے ایک بار پھر مبینہ القاعدہ عناصر کا صفایا کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پاکستانی فوج نے جس کی اس کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی شریک ہیں، جنوبی وزیرستان کے گاؤں انگور اڈہ پر حملہ کیا۔ فوجی ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے اس کارروائی کو جاری عمل کا حصہ قرار دیا ہے۔ اتوار کو پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پانچ دن کی کارروائی کے دوران پچپن افراد کو جنہیں وہ مشتبہ شدت پسند قرار دیتے ہیں، ہلاک کیا ہے۔ نئی کارروائی افغان سرحد کے قریب ایک پاکستانی فوجی چوکی پر کیے جانے والے حملے کے ایک روز بعد شروع کی گئی ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں کم از کم ایک فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ دریں اثنا بتایا گیا ہے کہ اس حملے سے کچھ روز پہلے ایک شخص فوجی کارروائی کے نتیجے میں زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گیا اس شخص کی لاش جب کوہاٹ پہنچی تو طالبان کے حامی گروہوں نے مطالبہ کیا کہ ہلاک ہونے والے کی لاش ان کے حوالے کی جائے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||