فوج کی مزاحمت اور راکٹ حملے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی بری اور فضائی افواج نے کل چوتھے دن بھی قبائلی علاقے میں القائدہ سے تعلق رکھنے والے مبینہ عناصر کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھی اور پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بدھ سے کل تک اس کارروائی میں چون افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ رات کو بمباری روک دے گئی تھی لیکن وانا کے قریبی چیک پوسٹوں اور انگور اڈہ پر رات میں حملے ہوئے۔ تنال چیک پوسٹ پرع تین راکٹ داغے گئےآ شکئی میں فوج کی بمباری سے آٹھ مکان تباہ ہوئے ہیں۔ فوج نے تمام راستے بند کر رکھے ہیں اس لیے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی اس سے پہلے شکئی اور اردگرد کے علاقوں میں جنگ جاری ہونے کی اطلاعات تھیں۔ ادھر افغانستان میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وہ وزیرستان کے علاقے میں سرحد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی فرار ہونے والے مشتبہ شخص کو پکڑا جا سکے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||