BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 May, 2004, 22:48 GMT 03:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
استقبال کی تیاریاں جاری

لاہور
اتحاد برائے بحالیِ جمہوریت کی پنجاب شاخ نے اپنے صوبائی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روپوش رہیں اور گیارہ مئی کو ہر صورت میں نیلا گنبد پہنچیں جہاں سے ایک جلوس شہباز شریف کے استقبال کے لیے روانہ ہو گا۔

اے آر ڈی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں دفعہ ایک سو چوالیس کی بھی پرواہ نہیں کی جاۓ۔

اے آر ڈی کے رہنماؤں قاسم ضیا اور خواجہ سعد رفیق نے اتحاد میں شامل جماعتوں کے ایک اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے استقبال میں بھر پور طریقے سے شرکت کرنے کی اپیل کی۔

قائدین نے کہا کہ اگر حکومت اس سلسلہ میں کوئی بات چیت کرنا چاہتی ہے تو اتحاد کے نمائندے تیار ہیں لیکن گیارہ مئی کے پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

News image

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین پنجاب کے صدرقاسم ضیا نے کہاکہ شہباز شریف کے استقبال میں اے آر ڈی کی تمام جماعتیں شامل ہونگی۔

اے آر ڈی کا جلوس پر امن ہوگا۔انہوں نے سیاسی کارکنوں و رہنماؤں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی اور حکومتی حلقوں سے سوال کیا کہ یہاں پر کسں کی حکومت ہے ؟

وزیر اعلی کہتے ہیں کہ دفعہ ایک سو چوالیس کی کوئی ضرورت نہیں اور ضلعی ناظم نے بدستور دفعہ ایک سو چوالیس لگا رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اصل جمہوریت اس وقت آۓ گی جب سیاسی قائدین وطن لوٹیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہوائی جہاز کے ہائی جیک کرنے کے دعوے سب ایک ڈرامہ ہیں۔

اصل میں یہ تمام اقدامات ہوائی اڈوں کو سیل کیے جانے کے لیے کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی کارکن گیارہ مئی کو ہر صورت لاہور کے ہوائی اڈے پر پہنچیں گےاور حکومت کی کسی نام نہاد پابندی کو نہیں مانیں گے۔

انہوں نے بی بی سی ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوۓ بتایا کہ انہوں نے پہلےہی اپنےکارکنوں کو ہدایت کر رکھی ہےکہ وہ گرفتاری سے بچیں اور رات کو اپنے گھروں میں نہ سوئیں اور گیارہ مئی کو ہر صورت ہوائی اڈے جانےکے لیے شاہراہ قائد اعظم پر اکٹھے ہوں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد