BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 May, 2004, 16:20 GMT 21:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نیلے گنبد پہ اجتماع ضرور ہوگا‘
News image
پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کے رہنما چودہری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پارٹی قائد شہباز شریف کی آمد سے قبل ہی مسلم لیگ کے کئی لیڈروں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بی بی سی اردو سروس کے ساتھ ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر نے جو سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے معتمدِ خاص بھی ہیں، کہا کہ حکومت نے شہباز شریف کے استقبال کی تیاریوں کو روکنے کے لئے گرفتاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

تاہم نثار علی خان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو میاں شہباز شریف کے استقبال کے لئے جلوس ضرور نکالا جائے گا اور لیڈروں کا لاہور میں اجتماع بھی ضرور ہوگا۔

’ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر نصف شب کے بعد چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ کئی اراکینِ پارلیمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔‘

تاہم چودہردی نثار علی خان کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو حکومت کی ان کوششوں کے باوجود پارٹی کے رہنما اور کارکن جو گرفتاری سے بچنے کے لئے انڈر گراؤنڈ چلے گئے ہیں، نیلا گنبد لاہور میں جمع ہوں گے تاکہ شہباز شریف کا استقبال کیا جا سکے۔

سابق وفاقی وزیر کا دعویٰ تھا کہ حکومت شہباز شریف کے استقبالی جلوس کو روکنے کے لئے مختلف حربے اختیار کر رہی ہے اور ایک ایسے قانون کا سہارا لے رہی ہے جو بدنامِ زمانہ ہے اور جس کے تحت کسی کو پکڑ کے نوے دن کے لئے بغیر کسی جواز کے زیرِ حراست رکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کارروائیاں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی روح کے منافی ہیں جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ شہباز شریف پاکستان کے شہری ہیں جنہیں اپنے ملک آنے سے روکا نہیں جا سکتا۔

اس سوال پر کہ اگر حکومت نے شہباز شریف کو ہوائی اڈے ہی سے واپس بھیجنے کی کوشش کی یا پھر پاکستان پہنچنے پر انہیں گرفتار کر لیا تو ان کی جماعت اس صورتِ حال سے کیسے نمٹے گی، چودہری نثار کا کہنا تھا کہ اس کے لئے حکمتِ عملی مرتب کر لی گئی ہے جسے وقت آنے پر ہی ظاہر کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد