BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 May, 2004, 23:23 GMT 04:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ دفعہ 144 کی ضرورت نہیں‘

News image
پنجاب کے وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں ضلعی ناظم کے دفعہ ایک سو چوالیس لگانے کے فیصلے پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں وہ ضلعی ناظم سے بات کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب نے لاہورمیں ایک تقریب کے اختتام پر اخبارنویسوں کے مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ کسی بھی موقع پر امنِ عامہ کا مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب صورتحال خراب ہو جبکہ ان کے بقول شہباز شریف کی واپسی کے حوالے سے امنِ عامہ کی صورتحال ٹھیک ٹھاک ہے اور لاہور میں دفعہ ایک سو چوالیس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ اگر شہباز شریف آگئے توکیا ہوگا ؟جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ ان کے خیال میں خود وہ (شہباز ) بھی کنفیوژن کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سرکاری طور پر شہباز شریف کی واپسی کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ساڑھے تین سال سے سن رہے ہیں کہ شہباز شریف آرہےہیں لیکن اب تک تو نہیں آۓ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ان کے بیانات میں کوئی حقیقت نظر نہیں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے شہباز شریف کو فری ہینڈ ہے لیکن وہ آئیں تو سہی ۔

پرویز الہی نے کہا کہ ’ہم کسی کو کچھ نہیں کہ رہے اور پھر کچھ ہو بھی نہیں رہا ہے اس لیے ان کی (حکومت) کی طرف سے کسی کو چھیڑنے یا پکڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہباز شریف کی آمد کے سلسلہ میں ان کے استقبال کی تیاریوں کو ضلعی ناظم لاہورنے امنِ عامہ میں خلل قرار دیکر منگل سے لاہورمیں سات یوم کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی تھی۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور مقامی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شہباز شریف نے گیارہ مئی کو لاہور پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے۔اس روز لاہورمیں آنے والی بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کے مطابق دو کے سوا تمام پروازیں ملکی ائر لائنوں کی ہیں۔ ایک پرواز السعودیہ ائرلائن کی ہےجو جدہ سے لاہور آۓگی جبکہ دوسری گلف ایئر کی ہے جو ابوظہبی سے روانہ ہوکر سواچھ بجے لاہور پہنچے گی۔

مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے گلف ائر کی پرواز سے لاہور آنے کا فیصلہ کررکھا ہے تاہم انہوں نے پی آئی اے سمیت دیگر ائر لائنوں کی بکنگ بھی کرا رکھی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد