BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 May, 2004, 14:39 GMT 19:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جلوس تو نکلے گا: مسلم لیگ

شہباز شریف
شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے استقبال کے لیے گیارہ مئی کی سہ پہر تین بجے لاہور کے علاقہ نیلا گنبد سے مال روڈکے راستے ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوگا۔

انہوں نے دفعہ ایک سو چوالیس کو بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق کے خلاف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس پابندی کو نہیں مانتے۔

یہ بات مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر سردار ذوالفقار علی کھوسہ اور جنرل سیکرٹری خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز یہاں لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

لاہور میں ضلعی ناظم نے لاہور میں سات یوم کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس لگا رکھی ہے جس کے تحت شہر میں پانچ یااس سے زائد افراد ایک جگہ اکٹھے نہیں ہوسکتے۔

تاہم مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ جلوس ہر صورت نکلے گا اور اس کی قیادت پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم اور مسلم لیگ (ن) چیئرمین راجہ ظفر الحق کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دفعہ ایک سو چوالیس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے کسی کو آزادی رائے اور اکٹھا ہونے سے نہیں روکا جا سکتا انہوں نے کہا کہ وہ اس پابندی پر عمل کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ اور اسے کے خلا ف قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے دو اراکین پارلیمان پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی ہے جو شہباز شریف کی واپسی کے سلسلہ میں مسلم لیگی کارکنوں و رہنماؤں سے ہونے والی زیادتی کے بارے میں دنیا بھر کی انسانی حقوق تنظیموں اور غیر ملکی سفارتخانوں کو رپورٹیں بھیجیں گے۔

سردار ذوالفقارعلی کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ کے زیر اہتمام مختلف حلقوں سے نکلنے والے جلوسوں پر پولیس لاٹھی چارج کر رہی ہے اور گرفتاریاں اورچھاپوں کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے اب تک بائیس ہزار استقبالی بینر قبضہ میں لے لیے ہیں اور انہیں تیار کرنے والے محنت کشوں کو گرفتار کر کے ان کے برش ،روغن ،کپڑا اور بینر کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔

ملک بھر کے ایئر پورٹوں پر ریڈ الرٹ ہے اور شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس ہےان کے بقول یہ تمام اقدامات حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں۔

مسلم لیگی رہنماؤں نے بتایا کہ متحدہ مجلس عمل کے قائدین نے کہا تھا کہ اگر انہیں شہباز شریف کے استقبال میں شرکت کی دعوت دی گئی تو وہ ضرور شامل ہونگے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بدھ کو وہ انہیں اس سلسلہ میں باقاعدہ دعوت دے دیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد