BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 February, 2004, 00:20 GMT 05:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور:شہباز کے لئے خیرمقدمی نعرے

شہبازشریف اور نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلا وطن سربراہ میاں شہباز شریف کے خیر مقدمی بینر لگانے پوسٹر تقسیم کرنے اور دیواروں پر نعر لکھنے کے الزام میں لاہورمیں پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس نے متعدد کارکنوں کے گھروں پر چھاپہ مارے اور چند ایک کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

رائل پارک لکشمی چوک کے علاقہ میں ایک چھاپہ خانے کے مالک سلیم عرف بلا کو پولیس نے نواز شریف اور شہباز شریف کے پوسٹر چھاپنے کے الزام میں گرفتار کر کے اس کے خلاف سولہ ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تھانہ قلعہ گوجر سنگھ کے محرر نے بتایا کہ پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

ایس پی کینٹ ڈاکٹر عثمان نے کہا ہےکہ’کسی کو عوام کے سکون میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ‘۔

اگرچہ ایس پی کینٹ نے صرف سلیم عرف بلا کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم مسلم لیگ کے بہت سے کارکنوں کے مطابق ان کے گھروں پر چھاپہ مارے گئے اور کچھ کو چند گھنٹےحراست میں بھی رکھا گیا۔

مسلم لیگ کے دفتر شہباز شریف سیکرٹریٹ، شاہ عالمی، کی رابط کار راحت افزا نے بتایا کہ ان کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا۔ انہوں نے بتایا کہ ناصر عرف ناصری کو سات گھنٹے راوی روڈ پولیس اور بودی پہلوان کو بارہ گھنٹے شفیق آباد پولیس نے حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا۔

مسلم لی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ’ پولیس ،سپیشل برانچ اور دیگر ایجنسوں کے اہلکار اُن سے پوچھتے رہے کہ شہر بھر میں شہباز شریف کے لئے خیر مقدمی نعروں پر مبنی پوسٹر کیوں لگائے جا رہے ہیں ؟ کیا واقعی شہباز شریف آرہے ہیں ؟ اور کہ ’اتنی سرگرمیاں اچانک کیوں شروع ہوگئی ہیں؟‘

لاہورمیں چند روز سے مختلف مقامات پر شہباز شریف سیکرٹیریٹ اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے ایسے بینر اور پوسٹر لگائے جا رہے ہیں جن پر شہباز شریف کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت کے بعض ادارے بشمول ضلعی حکومت ان بینروں کو اتارنے میں مصروف رہے۔

لاہور میں مسلم لیگی کارکن دیراوں پر نعرے لکھ رہے ہیں۔ یہ کام رات کے اندھیرے میں کیا جا رہا ہے۔ تین روز قبل گڑھی شاہو کے علاقہ میں لڑکیوں کے ایک کالج کی دیوار پر شہباز شریف کی وطن واپسی سے متعلق لکھے گئے نعرے پر اگلے ہی روز سفیدی پھیر دی گئی۔

مبصرین کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے کارکن شہباز شریف کے خیر مقدمی اور وطن واپسی کے نعرے لگا کر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ انہیں شہباز شریف کی وطن واپسی کے اشارے ملے ہیں۔

ادھر مقامی اخبارات میں میاں شہباز شریف کے بیانات شائع ہوئے ہیں جن میں انہوں نے وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد