BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 May, 2004, 12:45 GMT 17:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہباز شریف کی ٹکٹیں کنفرم

شہباز شریف ٹکٹیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلا وطن صدر میاں شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ نے وطن واپسی کے لیے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن سے اپنی ٹکٹین کنفرم کرالی ہیں۔

جس کے مطابق پاکستانی وقت کے لحاظ سے وہ نو مئی کی صبح پونے پانچ بجے لاہور کے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر پہنچیں گے۔

پی آئی اے سے ہونے والی بکنگ کے مطابق ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ نصرت شہباز، ان کی صاحبزادیاں جویریہ شہباز، رابعہ شہباز اور ایک حاجراں بی بی آ رہی ہیں۔

ان کی فلائٹ لندن کے وقت کے مطابق آٹھ مئی کی سہ پہر پانچ بجکر روانہ ہوگی۔ یہ بکنگ اتوار کو پی آئی اے کے لندن آفس سے کروائی گئی ہے۔

دریں اثناء میاں شہباز شریف نے آٹھ مئی کو اپنی پاکستان روانگی کے سلسلے میں سامنے آنے والی خبروں کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔

بی بی سی اردو سروس کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے اس بیان کو دہرایا کہ وہ دس مئی تک پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی تاریخ کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔

جب ان کی توجہ آٹھ مئی کی سہ پہر لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پر ان کے خاندان کے لئے خریدی گئی ٹکٹوں کی طرف دلائی گئی تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسی کئی ٹکٹیں خریدی ہوئی ہیں۔

مبصرین کے مطابق نوازشریف اور بے نظیر کی غیر موجودگی میں شہباز شریف کی پاکستان میں آمد پاکستان کی سیاست کے حالیہ منظر نامہ میں ایک اہم واقعہ ہوگا۔

شہباز شریف کو ان کے بڑے بھائی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ دسمبر دوہزار میں فوجی حکومت نے جلا وطن کر دیا تھا۔اس کے بعد میاں شہباز شریف کے اہلخانہ نے ایک دو بار وطن آنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں زبردستی واپس بھجوا دیا گیا تھا۔

حکومتی حلقے ان کی واپسی کے دعوؤں کو ایک پراپیگنڈہ قرار دیتی رہی ہے۔ لیکن پرسوں ایک تقریب میں مقامی ٹی وی چینلوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوۓ وزیراعظم ظفر اللہ جمالی نے کہا تھا کہ اگر شہباز شریف وطن واپس آۓ تو ان کا ٹھیک ٹھاک بندو بست کیا جاۓگا۔

مبصرین کے مطابق ان کی اس بات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ق لیگ کی حکومت ان کی واپسی پر خوش نہیں ہے اور وہ ان کی آمد روکنے کے لیے سختی سے اقدامات کریں گے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی وطن واپسی کی صورت میں امکان ہے کہ یا تو انہیں وطن پہنچتے ہی گرفتار کر لیا جاۓ گا کیونکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں جعلی پولیس مقابلہ کے ایک مقدمہ میں مفرور اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

دوسری صورت میں انہیں ائیر پورٹ سے ہی واپس یا جدہ بھجوایا جا سکتا ہے۔
حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چونکہ شریف خاندان ایک ڈیل کی وجہ سے ملک سے باہر گیا تھا اس لیے معاہدہ کے تحت دس سال پورے ہونے تک وطن نہیں لوٹ سکتے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی وطن واپسی رکوانے کے لیے سفارتی کوششیں بھی ہو رہی ہیں۔

تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ اعلان کے بعد انکے وطن نہ لوٹنے سے انہیں سیاسی طور پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد