BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 April, 2004, 12:35 GMT 17:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاشمی کی سزا پر امریکی تشویش
۔
امریکہ نے جاوید ہاشمی کی سزا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقدمہ شفاف طریقے سے نہیں چلایا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد برائے بحالی جمہوریت کے سربراہ جاوید ہاشمی کو فوج کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں تیئس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

امریکی وزارت خارجہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ترجمان رچرڈ باؤچر نے کہا ہے کہ تیئس سال کی سزا جو جاوید ہاشمی کو سنائی گئی ہے وہ بہت طویل ہے۔

رچرڈ باؤچر کا یہ بیان جاوید ہاشمی کے وکلاء کی طرف سے ان اعتراضات کے بعد سامنے آیا ہے کہاا نھیں اپنے موئکل سے ملنے کے لیے مناسب وقت نہیں دیا گیا جس سے انہیں مقدمے کی تیاری میں خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

جاوید ہاشمی کوگزشہ سال فوج کے خلاف بغاو ت پر اکسانے کے الزام میں قید کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد