BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 March, 2004, 00:25 GMT 05:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مذاکرات ناکام، مہلت میں توسیع
وانا
دو قبائلی جرگے جمعرات کے روز مغوی سرکاری اہلکاروں کو رہا کرانے میں ناکام رہے
حکومت پاکستان نے اپنے ان بارہ پیرا فوجیوں ا ور مقامی انتظامیہ کے دو افراد کی رہائی کے لئے دی جانے والی مہلت میں جمعہ تک توسیع کر دی ہے۔

قبائلی سرداروں کے دو وفود اس علاقے کے عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں جہاں پاکستان گزشتہ نو دن سے طالبان اور القاعدہ کے مشتبہ ارکان کے خلاف کارروائی کررہاہے۔

فرنٹیئر کنسٹیبلری کے بارہ اہلکاروں اور مقامی انتظامیہ کے دو افراد کو گزشتہ ہفتے جنوبی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے آغاز میں یرغمال بنایا گیا تھا۔

پشاور میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق وانا میں صورت حال ابھی تک غیر واضح ہے اور زلی خیل قبیلے کا جرگہ جو ان شدت پسندوں سے مذاکرات کے لئے گیا تھا خالی ہاتھ واپس آ گیا ہے۔

ا

وانا
فوج کے ترجمان کے مطابق آپریشن میں اب تک ایک سو چالیس افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے
نہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت جمعہ کو بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کرے گی۔

اطلاعات کے مطابق حکومت کو مطلوب قبائلی رہنما نیک محمد نے یرغمالیوں کی رہائی کے لئے کچھ شرائط پیش کی ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق نیک محمد نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بندوق کے زور پر مذاکرات کر رہی ہے۔

نیک محمد کا کہنا ہے کہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت اعظم وراسک اور کالوشاہ میں موجود فوج اور فرنٹیئر کنسٹیبلری کے دستوں کو ہٹائے اور آپریشن کے دوران بے گھر ہونے والے لوگوں کی بحالی کے مناسب حالات پیدا کرے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد