یرغمالیوں کی رہائی: مہلت ختم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت پاکستان نے اپنے ان بارہ پیرا فوجیوں کی رہائی کے لۓ جمعرات کی صبح تک کا حتمی وقت دیا تھا جن کو جنوبی وزیرستان میں یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ یہ مہلت اب ختم ہو چکی ہے۔ قبائلی سرداروں کے دو وفود اس علاقے کے عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں جہاں پاکستان گزشتہ نو دن سے طالبان اور القاعدہ کے مشتبہ ارکان کے خلاف کارروائی کررہاہے۔ یاد رہے کہ فرنٹیئر کنسٹیبلری کے بارہ اہلکاروں اور مقامی انتظامیہ کے دو افراد کو گزشتہ ہفتے جنوبی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے آغاز میں یرغمال بنایا گیا تھا۔ پاک فوج کے مسلح دستوں اور قبائلی شدت پسندوں کے مابین ہونے والی پہلے جھڑپ میں تیس سپاہی ہلاک ہوئے تھے۔ اس علاقے سے واپس آنے والے بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ امکان یہ ہے کہ حتمی وقت کو عسکریت پسند نظر انداز کردیں گے۔ پاکستانی فوج نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ قبائلیوں کی طرف سے حتمی وقت گزرنے تک تعاون نہ کرنے کی صورت میں کیا کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||