BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 March, 2004, 00:17 GMT 05:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہوئے تم دوست جس کے

جنرل مشرف اور ڈاکٹر قدیر
’ہمارے ہاتھ صاف ہیں اس لئے کسی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
وفاقی وزیراطلاعات شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایٹمی پھیلاؤ کے معاملے میں برادر اسلامی ممالک نے بیانات دے کر پاکستان کو پھنسادیا لیکن حکومت نے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بخوبی معاملہ نمٹایا۔

یہ بیان انہوں نے قومی اسمبلی میں منگل کے روز پیپلز پارٹی کے ارکان، شیری رحمان، سید نوید قمر، سید خورشید شاہ اور دیگر کی جانب سے پیش کردہ توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے دیا۔

امریکی وزیر خارجہ کولن پاؤل کی آمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان سے بات ہوگی وہ بڑی خوشی سے آئیں۔ ’ہمارے ہاتھ صاف ہیں اس لئے کسی سے گھبرانے یا خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ آخر پاکستان ایک خود مختار ملک ہے‘۔

زبردستی نہیں ہوئی
 ڈاکٹر قدیر نے تین بار ایٹمی پھیلاؤ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور ان سے زبردستی بیان نہیں دلوایا گیا
شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوئی حکومت ایٹمی پھلاؤ میں ملوث نہیں رہی۔ یہ سب کے مفاد میں ہے کہ پاکستان کو ہر قسم کی منفی صورتحال سے بچایا جائے۔ سید نوید قمر کے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت جس پل صراط سےگذر رہی ہے اس کا تقاضا ہےکہ قومی اثاثے بچائے جائیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ڈاکٹر قدیر نے تین بار ایٹمی پھیلاؤ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور ان سے زبردستی بیان نہیں دلوایا گیا۔ وزیر اطلاعات نے ایک اورسوال پر کہا کہ ایٹمی پھیلاؤ کے وقت صدر جنرل پرویز مشرف بریگیڈیئر تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد