BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 February, 2004, 03:37 GMT 08:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے‘
امین فہیم
قومی مسئلہ ہے اس لئے قوم کو اعتماد میں لیا جائے: فہیم
پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت اے آر ڈی کے رہمنا مخدوم امین فہیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر قدیر کے جوہری پھیلاؤ میں ملوث ہونے کے معاملے کو پارلیمان میں پیش کیا جائے۔

بی بی سی اردو سروس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اتحاد برائے بحالئی جمہوریت کو اس سارے معاملے پر تشویش ہے کیونکہ پاکستان کا جوہری پروگرام ملکی سلامتی کی ضمانت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ پر پارلیمان میں بحث کے وقت ڈاکٹر قدیر سمیت دوسرے متعلقہ افراد کو بھی اجلاس میں مدعو کیا جائے۔

اے آر ڈی نے گزشہ روز ملک بھر میں حالیہ جوہری قضیہ پر عوامی رابطہ مہم شروع کی ہے جس کے دوران مختلف مقامات پر کیمپ لگا کر حالیہ جوہری تنازع کے بارے میں رائے عامہ ہموار کی جا رہی ہے۔

امین فہیم کا کہنا تھا کہ ملک کا مقتدر ادارہ صرف پارلیمان ہے اس لئے جوہری معاملے جیسے اہم قومی مسئلہ پر قومی نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں صدر جنرل مشرف کی دو روز پہلے کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں پاکستان کا جوہری پروگرام کسی اور کے ہاتھ میں نہ دیدیا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا ہوا تو یہ پاکستان کے لئے بہت خطرناک بات ہوگی۔

انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ ڈاکٹر قدیر خان کو جو پوری قوم کے ہیرو ہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر دوغلے پن کا الزام لگایا۔ انہوں نے ڈاکٹر قدیر کو دی جانے والے معافی پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ پہلے تو فرد واحد نے انہیں معاف کرنے کا اعلان کیا اور بعد میں کہا کہ معافی مشروط ہے اور معاملے کی مزید تفتیش ہو رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد