قدیر خان کی معافی مشروط ہے: حکومت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے کہا ہے کہ ملک کے جوہری پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدلقدیر خان کو مشروط طور پر معافی دی گئی ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جاسکتی ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی ایران، لیبیا اور شمالی کوریا کو منتقل کئے جانے کے بارے میں ڈاکٹر خان کے اعتراف کے باوجود اس ضمن میں تفتیش جاری ہے۔ حکومت کے ایک ترجمان نے ڈاکٹر خان کو صدر مشرف کی طرف سے دی جانے والی معافی کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا تعلق صرف ان الزامات سے ہے جن کا اعتراف انہوں نےگزشتہ ہفتے ٹی وی پر کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||