BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 February, 2004, 01:58 GMT 06:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قدیر خاں کی اپیل پر فیصلہ
قدیر
قدیر خان جو ایٹمی اسلحے کے مخالفین کے علاوہ پاکستانی قوم کے غیر متنازعہ ہیرو تھے
پاکستان کی مرکزی کابینہ آج ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر قدیر کی طرف سے ایٹمی ٹیکنالوجی کی دوسرے ملکوں کو منتقلی کے سرِ عام اعتراف اور اس پر مانگی جانے والی معافی پر غور کرے گی۔

ڈاکٹر عبد القدیر کو پاکستانی ٹیلیویزن پر دکھایا گیا اور اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کیے پر بہت نادم ہیں اور قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

اس کے علاوہ حکومتی بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان کے صدر جنرل مشرف سے بھی اپنی درخواست پر ملاقات کی اور ’ایران، لیبیا اور شمالی کوریا کو ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے تمام الزامات قبول کرتےہوئے رحم کی اپیل کی‘۔

اسلام آباد کے صحافی احتشام الحق نے بی بی سی کو ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پہلے یہ کہا گیاتھا کہ اس بارے میں فیصلہ کمانڈ کونسل کرے گی کیونکہ وہی اس کے لیے مجاز ادارہ ہے تاہم اب یہ معاملہ کابینہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ حکومت اس بوجھ کو منتقل کرنا چاہ رہی ہے اور یہ کہنا چاہتی ہے کہ یہ فیصلہ منتخب حکومت نے کیا ہے۔ اور جب منتخب حکومت، سینیٹ اور چاروں اسمبلیوں کی رائے یہی ہو تو اس کے سوا کوئی راستہ نہیں رہ جاتا کہ اسے قبول کر لیا جائے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ کابینہ ڈاکٹر قدیر کی معافی قبول کر لے گی۔

احتشام الحق کا کہنا ہے کہ صدر مشرف جمعرات کو مدیروں، سینیئر صحافیوں اور کالم نگاروں سے مل رہے ہیں جنہیں وہ غالباً پوری صورتحال سے آگاہ کریں گے اور اس کے بعد شاید قوم سے بھی خطاب کریں۔

پاکستانی وزیرداخلہ فیصل صالح حیات نے بھی بی بی سی کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں منتخب حکومت ہے اور اس کی کابینہ کو پوری آزادی ہے کہ وہ کسی بھی بات پر غور کرے۔

تاہم انہوں نے اس معاملے کو کسی طرح کی مفاہمت یا سودے بازی تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

انہوں کہا ہے کہ ڈاکٹر قدیر کے علاوہ اس معاملے میں ملوث دوسرے افراد کے معاملوں پر الگ الگ غور کیا جائے گا اور اسی لیے ان لوگوں کو نظر بند کیا گیا ہے کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد