BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ میں پھر دھماکے

کوئٹہ میں گزشتہ مہینوں میں دہشت گردی کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں
کوئٹہ میں گزشتہ مہینوں میں دہشت گردی کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں

کوئٹہ شہر میں بدھ کو یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم ان دھماکوں سے علاقے میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔

دونوں دھماکے رات آٹھ بجے کے لگ بھگ ہوئے۔ پہلا دھماکہ جوگیزئی سٹریٹ میں ہوا ہے جہاں بم ایک نالی میں رکھا ہوا تھا۔ دوسرا دھماکہ ماڈل ٹاؤن میں ریل کی پٹڑی کے قریب ہوا ہے جہاں سے فرنٹیئر کور کا ہیڈ کوارٹر زیادہ دور نہیں۔ دوسرا بم ایک کچرہ دان میں رکھا گیا تھا۔ دھماکوں کی گونج دور دور تک سنی گئی ہے جس سے علاقے میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

یہاں دھماکوں کے بعد نا معلوم افراد نے ٹیلیفون کرکے کہا ہے کہ ان دھماکوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

ضلعی ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ انتظامیہ کوشش کر رہی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے لیکن ساتھ ساتھ انھوں نے عوام سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں آنے جانے والے لوگوں پر نظر رکھیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چار روز قبل کوئٹہ کے تجارتی اور گنجان آباد علاقے عبدالستار روڈ کے ایک کوچے میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے تھے جن میں کم سے کم دو افراد زخمی ہوئے تھے اس بارے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد