| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ: دھماکے میں لڑکا ہلاک
کوئٹہ میں افغان صدر حامد کرزئی کی ملکیت والے ایک گھر کے قریب ایک بم دھماکے میں ایک بارہ سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ جمعے کی دو پہر کو پیش آیا۔ بلوچستان کی پولیس کے انسپکٹر جنرل شعیب سڈل نے کہا کہ یہ لڑکا کوڑا کرکٹ جمع کر رہا تھا کہ اس نے بم اٹھایا جو اس کے ہاتھوں میں پھٹ گیا۔ ہلاک ہونے والے لڑکے کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دو گھر ہیں لیکن ان کے اہل خانہ میں سے کوئی بھی کوئٹہ میں نہیں رہتا۔ حامد کرزئی طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد افغاستان جانے سے قبل یہاں رہتے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||