BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ میں دھماکے، سیاستدان قتل

کوئٹہ میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے

کوئٹہ اور سوئی میں چار دھماکے ہوئے ہیں جن میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے درمیان پیش بوگی کے مقام پر نا معلوم افراد نے حملہ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے جن میں ایک جماعت اسلامی کے مقامی رہنما بتائے جاتے ہیں۔

کوئٹہ میں ایک دھماکہ پولیس سٹیشن اور ریل کی پٹڑی کے قریب ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ جائنٹ روڈ پر ایک کھلے مقام پر ہوا۔ ان دھماکوں میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ یہ کاروائی ان لوگوں کی ہو سکتی ہے جو ملک میں امن نہیں چاہتے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں راکٹ فائرنگ اور بم دھماکوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

دریں اثنا سو ئی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق نا معلوم افراد نے حملہ کرکے جماعت اسلامی کے ڈیرہ بگٹی کے امیر امان اللہ کو ان کے دو ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔

امان اللہ اپنے تین ساتھیوں حکیم لیاقت اور شیر گل کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی سے سوئی کی طر ف جا رہا تھے کہ پیش بوگی کے علاقے میں نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ امان اللہ اور لیاقت مو قع پر ہلاک ہو گئے جبکہ حکیم نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ تیسرا ساتھی شیر گل اس حملے میں شدید زخمی ہوا ہے۔

سوئی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تا حال اس قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تا ہم یہ کہا جا رہا ہے کہ ان کی مخالف قبیلے کے لوگوں کے ساتھ زاتی دشمنی تھی

اس کے علاوہ سو ئی میں دو علیحدہ مقامات پر بارودی سرنگیں بھی پھٹی ہیں جن میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک بارودی سرنگ زمیں کے اندر ڈبے میں بند تھی۔ جب مقامی لوگوں نے اسے چھیڑا تو ایک دھماکے سے پھٹ گئی۔ زحمیوں کو چہرے پر زخم آئے ہیں جنھیں مقامی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد