BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 November, 2003, 22:42 GMT 03:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ: دھماکوں میں نو افراد زخمی
زخمی ہونے والوں میں سات پولیس اہلکار ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں تین بم دھماکوں میں نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں سات پولیس اہلکار اور دو صحافی ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک مقامی ٹی وی چینل کا صحافی اور دو پولیس والے شدید زخمی ہوگئے۔

پہلا بم دھماکہ رات تقریباً دس بجے ایک سکول کے قریب ہوا، جس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ تاہم پولیس اور صحافیوں کے وہاں پہنچنے پر دوسرا دھماکہ دس منٹ بعد قریب ہی ہوا، جس میں نو افراد زخمی ہوگئے۔

ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں حالیہ بم دھماکوں اور راکٹ داغنے کے شبہ میں پولیس نے پیر کو لگ بھگ ڈیڑھ سو افراد کو گرفتار کیا جن میں بیشتر افغان پناہ گزیں بتائے گئے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے جس کے بعد بے گناہ افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صوبے کے کئی اضلاع میں بم دھماکوں، راکٹ داغنے اور پولیس پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ تر راکٹ چھاؤنی کے علاقے کو نشانہ بنا کر چلائے گئے ہیں جن میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد