کیچ میں گاڑی پر فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہAFP
- مصنف, محمد کاظم
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
کیچ میں انتظامیہ نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ جب ان کی گاڑی نہھنگ ندی میں پہنچی تو وہاں پہلے سے گھات لگائے افراد نے ان پر اندھادھند فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں پانچوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ایرانی سرحد کے قریب واقع بلوچستان کے علاقے مند سے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان افراد کو ہدف بناکر ہلاک کیا گیا۔
تاحال ان افراد کو ہلاک کرنے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔
دو روز قبل مند ٹاؤن میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا ہلاک ہو گئے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ضلع کیچ بلوچستان کا ایران سے متصل سرحدی ضلع ہے۔
بلوچستان میں حالات خراب ہونے کے بعد سے اس ضلع میں بھی بدامنی کے واقعات کے رونما ہونے کا سلسلہ جاری ہے تاہم سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پہلے کے مقابلے میں حالات میں بہتری آئی ہے۔







