جعفرآباد میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، تین افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
- مصنف, محمد کاظم
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
جعفر آباد پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے گوٹھ پھلو بگٹی کے علاقے میں باردی سرنگ نصب کی تھی۔
بارودی سرنگ اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جب ایک ٹریکٹر اس سے ٹھکرا گیا۔
بارودی سرنگ کے دھماکے سے ٹریکٹر تباہ ہوگیا جبکہ اس پر بیٹھے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد اپنے کھیتوں میں کام کرنے جا رہے تھے کہ ان کا ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹھکرا گیا۔
بارودی سرنگ کا دھماکہ ملگزار پولیس سٹیشن کے حدود میں ہوا جو کہ ضلع ڈیرہ بگٹی سے متصل جعفرآباد کا سرحدی علاقہ ہے۔
ڈیرہ بگٹی اور اس سے متصل جعفر آباد اور نصیر آباد کے اضلاع کے سرحدی علاقوں میں گذشتہ کئی سال سے بدامنی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
ڈیرہ بگٹی اور اس کے سرحدی علاقوں میں پہلے بھی بارودی سرنگ کے دھماکوں کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن میں اب تک بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اگرچہ ان علاقوں میں کمی و بیشی کے ساتھ بدامنی کے واقعات کے رونما ہونے کا سلسلہ جاری ہے تاہم سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پہلے کے مقابلے میں ان میں علاقوں میں بدامنی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔







