حلقہ این اے 122: ’شکست تسلیم لیکن انتخاب پر تحفظات ہیں‘

اب عمران خان کو دھرنوں کی سیاست ترک کے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے: ایاز صادق

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشناب عمران خان کو دھرنوں کی سیاست ترک کے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے: ایاز صادق

پاکستان کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخابات کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف انتخابی نتائج کو تسلیم کر لیا ہے تاہم انھوں نے انتخابات پر تحفظات کا بھی اظہار کیا۔

<link type="page"><caption> ’حلقہ این اے 122 میں ایاز صادق کامیاب‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/10/151011_byelection_na122_sr.shtml" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> لاہور میں انتخابی معرکہ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2015/10/151011_byelections_lahore_pics_sh.shtml" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> ’شیر آ نہیں رہا، شیر آ گیا ہے‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/10/151011_byelections_social_media_sh.shtml" platform="highweb"/></link>

لاہور میں اتوار کی شب گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس ہوئے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے مقابلہ ریاستی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے کیا ہے جس پر انھیں تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلی کے نشست پر کامیابی حاصل کی ہے جس سے ان کے حوصلے بڑھے ہیں۔

حلقہ این اے 122 کے امیدوار علیم خان نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کو کم ووٹ ملے ہیں جسے وہ اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اب ان کی جماعت کی نظریں بلدیاتی انتخابات پر ہیں۔

سرکاری ٹی وی چینل ’پی ٹی وی‘ کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری طور پر حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان پر برتری حاصل ہے۔

جہانگیر ترین نہ کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلی کے نشست پر کامیابی حاصل کی ہے جس سے ان کے حوصلے بڑھے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجہانگیر ترین نہ کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلی کے نشست پر کامیابی حاصل کی ہے جس سے ان کے حوصلے بڑھے ہیں

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 144 کے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ریاض الحق کامیاب رہے جبکہ لاہور کے ہی ایک اور صوبائی حلقے پی پی 147 میں پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی کو مسلم لیگ ن کے محسن لطیف پر برتری حاصل ہے۔

عام انتخابات 2013 میں قومی اسمبلی کے اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے لیکن تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن ٹرائبیونل نے نتائج کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کروانے کا فیصلہ دیا تھا۔

دوسری جانب مقامی ٹی وی چینلز پر لاہور کے مختلف علاقوں میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے جشن منانے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق نے لاہور میں کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا اب عمران خان کو دھرنوں کی سیاست ترک کے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

عام انتخابات 2013 میں قومی اسمبلی کے اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے
،تصویر کا کیپشنعام انتخابات 2013 میں قومی اسمبلی کے اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے

انھوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیت کا جشن اس دن منایا جائے گا جس دن عمران خان ان کے ساتھ مل کر ملک کے استحکام کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

اتوار کو پولنگ کا عمل دن بھر جاری رہا تاہم پولنگ سٹیشنز پر موجود بعض پریزائڈنگ افسران کا کہنا تھا کہ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ توقع سے کافی کم رہا۔

بعض پولنگ سٹیشنز سے پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے کاکنوں کے درمیان تصادم کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں جس کے بعد پولیس نے کچھ گرفتاریاں بھی کیں۔

ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ حساس قرار دیے جانے والے پولنگ سٹیشنز پر پولیس کے ساتھ ساتھ فوج اور ریجنرز بھی تعینات تھے۔