انتخابی دفتر کے قریب دھماکہ، متعدد زخمی

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں برنس روڈ کے علاقے میں متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر کے قریب بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما قمر منصور کا کہنا ہے کہ ان کے دفتر میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں۔
برنس روڈ کا یہ علاقہ شہر کی فوڈ سٹریٹ ہے جہاں رات گئے تک لوگوں کا رش موجود ہوتا ہے۔ سیاسی طور پر متحدہ کا یہ سرگرم یونٹ ہے۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے دھماکے کی مزمت کی اور کہا کہ دھماکوں کے باوجود ان کی انتخابی مہم جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم، عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی بم دھماکوں کی زد میں ہے۔
ان حملوں کی ابتدا پیپلز کالونی سے ہوئی جہاں متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔
اس کے بعد نصرت بھٹو کالونی میں ایم کیو ایم کے بند دفتر کے باہر دھماکہ ہوا جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔
جمعہ کو سائیٹ ایریا میں بسم اللہ کالونی میں رات کو عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں حملہ کیا گیا جس میں گیارہ افراد زندگی گنوا بیٹھے۔ اس سے پہلے صبح کو عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالرحمان پر لانڈھی میں حملہ کیا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سنیچر کی شب تین دھماکہ ہوئے، جس میں دو ایم کیو ایم کے دفتر کے عقب میں اور ایک پیپلزپارٹی کے جلسے میں کیا گیا، دونوں دھماکوں میں تین افراد ہلاک ہوئے۔
چار روز کے وقف کے بعد ایک بار پھر انتخابی مہم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔







