اوباماجیت،ایشیائی حصص میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار سینیٹر باراک اوباما کے صدر منتخب ہونے کے ساتھ ہی ایشیا کی بازارِ حصص میں بہتری آئی ہے۔ جاپان کی نکئی مارکیٹ چار فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ بند ہوئی جبکہ ہانگ کانگ کی مارکیٹ پانچ فیصد سے زائد اور سنگاپور کی مارکیٹ چار فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ بند ہوئیں۔ ایشیائی بازار حصص میں اضافہ امریکی ڈاؤ جونز میں تین فیصد سے زائد اضافے کے بعد ہوا۔ امریکہ میں امید کی جا رہی ہے کہ صدر اوباما معاشی مشکلات کے حوالے سے جلد اقدامات کریں گے۔ دریں اثناء دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ واضح رہے کہ ووٹنگ شروع ہونے کے ساتھ ڈاؤ جونز انڈیکس میں تین اعشاریہ تین فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس تین سو پانچ اعشاریہ پانچ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ نو ہزار چھ سو پچیس اعشاریہ تین پر بند ہوا۔ اس سے پہلے ایشیاء اور یورپ کے حصص بازاروں میں بھی اس امید پر تیزی دیکھنے میں آئی کہ نو منتخب امریکی صدر حالیہ مالیاتی بحران کو حل کرنے کے لیے نئے اقدامات اٹھائیں گے۔ نیویارک کے نیسڈک کمپوزٹ انڈیکس میں بھی تریپن اعشاریہ پانچ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ حصص بازاروں میں تیزی کے بارے میں بریفنگ ڈاٹ کام سے منسلک پیٹرک او ہئیر کا کہنا ہے کہ شیئرز کی قدر میں یہ اضافہ اس وجہ سے نہیں ہو رہا کہ ایک امیدوار دوسری پر غالب آئے گا۔ ’بلکہ یہ اضافہ اس امید پر دیکھنے میں آ رہا ہے کہ بالآخر اس معاملے میں صورتحال کوئی واضح رخ اختیار کرے گی۔‘ |
اسی بارے میں برطانیہ: کساد بازاری کی وارننگ22 October, 2008 | آس پاس ’مالیاتی بحران ایک سونامی ہے‘23 October, 2008 | آس پاس جاپان کی حصص مارکیٹ میں مندی23 October, 2008 | آس پاس امریکہ: ٹیکس کم، اخراجات زیادہ20 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||