جاپان کی حصص مارکیٹ میں مندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی معاشی تنزلی کے خدشے کے باعث جاپان کی سٹاک مارکیٹ نکئی اڑھائی فیصد گرنے کے بعد بند ہو گئی ہے۔ ایک وقت پر نکئی سات فیصد گر کر آٹھ ہزار پوائنٹس پر پہنچ گئی تھی جو کہ مئی دو ہزار تین کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی کوریا، ہانگ کانگ اور بھارت کی سٹاک مارکیٹیں بھی گر گئیں۔ نکئی مارکیٹ کے کھلتے ہی تیزی سے گری اور ایک وقت پر آٹھ ہزار پوائنٹس تک پہنچ گئی تاہم بعد میں تھوڑی بہتری ہوئی اور مارکیٹ آٹھ ہزار چار سو پوائنٹس پر بند ہوئی۔ نکئی میں ایک ماہ میں تیس فیصد کمی ہوئی ہے۔ دوسری طرف جنوبی کوریا کی کرنسی وون میں ڈالر کے مقابلے میں پانچ فیصد کمی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کی مارکیٹ چار اعشاریہ آٹھ فیصد گری اور اس کے ساتھ بھارتی روپے کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔ ان مارکیٹوں میں تنزلی بدھ کے روز ڈاؤ جونز میں پانچ اعشاریہ سات فیصد کمی کی وجہ سے آئی۔ حصص میں کمی تیل اور کوپر کی قیمتوں میں غیر استحکامی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں بحران پر مذاکرات کا ملا جلا ردِ عمل13 October, 2008 | آس پاس کساد بازاری کا خوف، منڈیاں متاثر16 October, 2008 | آس پاس ایشیا کے بعد یورپی بازاروں میں تیزی14 October, 2008 | آس پاس حصص بازاروں میں مندی جاری09 October, 2008 | آس پاس حصص:پہلے مندی پھر کچھ بہتری07 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||