BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 January, 2006, 07:43 GMT 12:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئےسکیورٹی خدشات کا اظہار
کراچی میں امریکی قونصلیٹ کی عمارت
بم حملوں کے بعد امریکی قونصلیٹ کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے
امریکہ نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

جمعہ کو امریکی دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دہشت گردی کے ممکنہ واقعات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ اور طالبان جنگجوؤوں خصوصًا افغان سرحد کے قریب واقع خطےاور دوسرے مقامی فرقہ پسندگروہوں کی جانب سے امریکی شہریوں کی جان کو خطرہ ہے۔

اس بیان میں گزشتہ سال ستمبر میں کراچی میں میکڈونلڈ اور کے ایف سی میں ہونے والے بم دھماکوں کا حوالہ دیا گیا ہے کہ جن میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ نومبر میں کراچی ہی میں امریکی کلچرل سینٹر کے قریب نصب دو بم پھٹنے سے تین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے تھے۔

تاہم اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے اور کراچی، لاہوراور پشاور میں قونصل خانےسفارتی عملے کی محدود تعداد کے ساتھ بدستور کام کرتے رہیں گے۔

دوہزار دو میں سفارتی عملے میں شامل امریکی شہریوں کے اہل خانہ کوواپس بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا جنہیں ابھی تک دوبارہ پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

اس ماہ کے دوران افغان سرحد کے قریب واقع ایک گاؤں پر امریکی میزائل حملوں میں اٹھارہ شہریوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

پاکستان امریکہ کا ایک اہم اتحادی ہے اور اس نے واشنگٹن میں اس واقعے کے خلاف باقاعدہ احتجاج کیا ہے۔

اسی بارے میں
جنرل مشرف، امریکہ کا دوست
04 August, 2004 | پاکستان
صدر مشرف امریکہ کے دورے پر
11 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد