 | | | پانچ چنوک ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں |
امریکہ کی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس بدھ کو افغانستان کے دورے کے بعدپاکستان پہنچیں اور انہوں نے یہاں چند گھنٹے قیام کیا۔ انہوں نے امریکہ کی طرف سے پاکستان کے لیے امداد میں اضافے کی یقین دہانی کرائی۔ کونڈولیزا رائس آٹھ اکتوبر کے زلزلے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی بین الاقوامی شخصیت ہیں۔ اس وقت آٹھ امریکی ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔ امریکہ کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ایک ہفتے میں بائیس مزید ہیلی کاپٹر پاکستان پہنچ جائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کابل سے پاکستان پہنچی تھیں۔ وہ وسطی ایشیا اور افغانستان کے دورے پر تھیں۔ |