امریکی قونصلیٹ میں بم کی افواہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں بم کی افواہ کے بعد قونصلیٹ کے عملے کو عمارت سے نکال کر چھان بین شروع کردی گئی ہے اور قونصلیٹ کے گرد تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق کلفٹن میں ایک نامعلوم شخص نے ایک سیکیورٹی سنٹر کو فون کر کے کہا کہ امریکی قونصلیٹ کے اندر بم نصب کیا گیا ہے جو ڈھائی بجے پھٹ جائے گا۔ اس اطلاع کے فوراً بعدپولیس اور اعلٰی حکام امریکی قونصلیٹ پہنچ گئے ہیں۔ پورے علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے قونصلیٹ میں بم کی تلاش شروع کردی ہے۔ بم کی اطلاع پر فائربریگیڈ اور ایمبولنس کا عملہ بھی وہاں پہنچ گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن فیاض لغاری کے مطابق شہر میں گیارہ ستمبر کے واقعہ کو تین سال پورے ہونے سے چند دن پہلے ہی شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||