BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 April, 2004, 13:02 GMT 18:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممنوعہ تنظیم کے چھ کارکن گرفتار

پولیس
پولیس نے حرکت المجاہدین العالمی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے
کراچی میں پولیس نے ممنوعہ تنظیم حرکت المجاہدین العالمی کے چھ مزید کارکنوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ سمیت بہت سااسلحہ برآمدکیا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ یہ لوگ تخریبی کارروائی کا منصوبہ بنارہے تھے۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا کہ منصوبہ کیا تھا۔

گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ میں حرکت المجاہدین کےدو درجن کے قریب لوگ پکڑے گئے ہیں اور پولیس حکام کے مطابق ہر بار ان کے پاس سے خطرناک اسلحہ ملا ہے۔
حرکت المجاہدین العالمی اسی نام کی ایک عسکریت پسند تنظیم سے علحیدہ ہوکر بنائی گئی تھی۔ حکومت نے دونوں تنظیموں پر امریکہ کی ہدایت پرپابندی لگادی تھی۔

العالمی کا نام پہلی بار جولائی 2002 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب نیم فوجی رینجرز نے امریکی قونصل خانے پر حملے میں ملوث اس تنظیم کے سربراہ اور کچھ دوسرے لوگوں کو گرفتار کرکے اخبارنویسوں کے سامنے پیش کیا تھا۔

اس سے پہلے حرکت المجاہدین کا کشمیر میں جہاد کے حوالے سے تذکرہ ہوتا رہتا تھا، مگر العالمی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔

اس پریس کانفرنس میں یہ انکشاف بھی کیا گیا تھا کہ ان لوگوں نے صدر جنرل پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہے تھےکیونکہ الیکٹرک سوئچ نے عین وقت پر کام نہیں کیا تھا۔ جس گاڑی سے صدر کے کارواں کو اڑانے کی کوشش کی گئی تھی وہی گاڑی بعد میں امریکی قونصل خانے پر خودکش حملے میں استعمال ہوئی تھی۔ اس حملہ میں چودہ پاکستانی ہلاک ہوئے تھے۔

حرکت کے عہدیداروں اور دیگر ملزمان کو عدالتوں سے قونصل خانے پر حملہ اور صدر مشرف پر حملے کی کوشش کے الزام میں سزائیں ہوچکی ہیں۔ بعد میں پولیس نے حرکت المجاہدین العالمی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور حال ہی میں ان گرفتاریوں میں تیزی آگئی ہے۔چند ہفتے پہلے ان کا ایک کارکن گرفتار ہوا پھر اس کی نشاندہی پر چھ اپریل کو پولیس کے مطابق نو لوگ گرفتار کئے گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان میں امریکی قونصل خانے اور ایک ہوٹل کے باہر پاک بحریہ کی بس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا ایک شخص بھی شامل ہے۔ پچھلے ہفتے دولوگوں کو پکڑا گیا اور اب چھ مزید لوگ پکڑے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منظور کالونی سے پکڑے جانے والے افراد کے قبضے سے پانچ پستول، ایک ماؤزر، چارگرینیڈ، چارٹائمر، چار فیوزاور بتیس گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

اب تک حرکت المجاہدین العالمی کے جتنے لوگ پکڑے گئے ہیں ان کا تعلق کراچی سے ہے۔ یوں لگتا ہے کہ یہ تنظیم صرف کراچی میں فعال ہے اور اس خیال کواس بات سے بھی تقویت ملتی ہے کہ تنظیم کے سارے ہی عہدیداروں کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ شروع ہی میں پکڑے گئے تھے۔

اب تک یہ اندازہ نہیں ہوسکا، نہ پولیس پتہ چلا سکی ہے کہ اس تنظیم کا کسی بین الاقوامی گروہ سے کوئی تعلق ہے یا نہیں اور انہیں جن تخریب کاریوں میں ملوث بتایا جاتا ہے ان کا مقصد کیا ہے۔ کیونکہ صرف پہلی دو وارداتوں میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں مگر فی الحال ان کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد