بھارت: ایل او سی اعلان کا خیر مقدم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے پاکستان کی جانب سے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے لائن آف کنٹرول پر نرمی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے منگل کو کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی سہولت ہونی چاہیے۔ بھارت کے ایک سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت اس طرح لوگوں کے جانے کی سہولت دینے پی آمادہ ہے۔ تاہم وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کو اس بارے میں 'ارادے پر عمل کی عملی تجاویز کا انتظار ہے'۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||