لندن میں جنگ مخالف مظاہرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن میں سنیچر کو عراق میں جنگ کے خلاف ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ لندن کے مشہور ٹرافالگر سکوئر میں ہونے والا یہ احتجاجی جلسہ کئی گھنٹے تک جاری رہا جس میں صدر بش اور ٹونی بلئیر کے خلاف تقاریر کی گئی اور نعرے بازی کی۔ جلوس میں ہر عمر، ہر رنگ اور ہر نسل سے تعلق رکھنے والے مظاہرین شریک تھے۔ انہوں نے صدر بش اور وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے خلاف کتبے، بینر اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ جلوس میں لوگوں نے فلسطین کی آزادی کے حق میں بھی بینر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ ایک مقرر نے بش کو دہشت گردانتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عراق میں تیل کے حصول کے لیے حملہ کیا ہے۔ مقررین نے شرکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اسی سال ہونے والے انتخابات میں ٹونی بلئیر کی جماعت کو ووٹ نہ دیں۔ جلسے کے سٹیج پر ایک بہت بڑا پوسٹر لگایا گیا تھا جس پر لکھا تھا برطانیہ اپنی عراق سے اپنی فوج واپس بلائے۔ اس احتجاجی جلسے میں پچھلے سال ہونے والی ریلی سے کم لوگوں نے شرکت کی لیکن شرکاء میں جوش و خروش کی کمی نہیں تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||