 |  تازہ ترین |
عراق کے شمالی شہر موصل میں ایک شیعہ مسجد پر ہونے والے خودکش بم حملے میں سینتالیس افراد ہلاک اور نوے کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدوں کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے شیعہ مسجد کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے ایک آگ کا گولا دیکھا اور اس کے ساتھ ہی ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ امریکی فوج نے دھماکے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بہت سی ایمبولینسیں بھی دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔ سنی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت کے اس علاقے میں مزاحمت کار بہت سے خودکش حملے کر چکے ہیں۔ |