عراقی تشدد میں 23 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے مرکز میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس سے وزارت زراعت کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے اور کئی عمارتوں کو آگ لگ گئی۔ اس واقعہ کے نتیجے میں تین افراد کے ہلاک اور بیس کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ شام کی سرحد کے قریب عراق کے شمال مغربی شہر القائم سے انیس شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔ القائم کے ہسپتال کے ذرائع کے مطابق، ان عراقیوں کے سروں میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق دو خود کش حملہ آوروں نے جو کوڑا اکھٹا کرنے والے ٹرک میں سوار تھے، وزارت زراعت کی عمارت کےقریب حملہ کیا جہاں کئی ہوٹل موجود ہیں۔ دھماکے سے اردگرد کی عمارتیں ہل گئیں اور پورا علاقے پر دھواں چھا گیا۔ دھماکہ کے فوراً بعد خود کار اسلحہ سے فائرنگ شروع ہو گئی جس کی آوازیں دیر تک سنائی دیتی رہیں۔ دھماکہ اس ہوٹل کے پاس ہوا جہاں عراقی پولیس اہلکار اور ان کے غیر ملکی انسٹرکٹر رہائش پذیر تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||