عراق کا حل: آپ کی نظر میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوجیوں اور شیعہ ملیشیا کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ امریکی فوج کے مطابق اس نے نجف کے قریب ایک کارروائی میں درجنوں شیعہ ’جنگجو‘ ہلاک کر دیئے ہیں۔ دوسری طرف عراق سے ہسپانوی فوجیوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔ یہ امریکہ کا عراق میں جنگ سے پیچھے ہٹنے والا پہلا اتحادی ہے۔ امریکہ جھڑپوں کی نئی لہر کے باوجود اس بات کا اصرار کر رہا ہے کہ وہ پروگرام کے تحت تیس جون کو اقتدار عراق میں ایک عبوری حکومت کے حوالے کر دے گا۔ تاہم اس نے خبردار کیا ہے کہ اقتدار سنبھالنے والی حکومت کو اپنے کچھ اختیارات ’اتحادیوں‘ کو تفویض کر نے پڑیں گے۔ اسی بارے میں: آپ کی نظر میں عراق کے مسئلے کا حل کیا ہے؟ کیا اب اگر امریکہ عراق کو اس کے حال پر چھوڑ دے تو وہاں موجود مختلف گروہوں کے درمیان اقتدار کی کشمکش اسے مزید غیرمستحکم بنا دے گی؟ اگر آپ کو عراق کے لئے ایک لائحہ عمل بنانا پڑے تو آپ کیا تجویز کریں گے؟ آپ کی رائے |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||