فلوجہ میں لڑائی چھڑ گئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود فلوجہ میں امریکی فوجیوں اور عراقیوں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک سو سے زیادہ عراقیوں نے ایک امریکی فوجی کارواں پر حملے کر کے ایک فوجی کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کر دیا ہے۔اس لڑائی میں آٹھ عراقی ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف کوفہ سے بھی زبردست لڑائی کی اطلاعات ہیں ۔اطلاعات کے مطابق عراق کے مرکزی شہر کوفہ میں امریکی فوجی دستوں اور مقتد ی الصدر کے وفاداروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ اس سے پہلے امریکہ نے فلوجہ پر بھرپور حملہ کے منصوبے کو موخر کر دیا تھا امریکی افسران نے بتایا کہ فلوجہ میں امریکی مرینز کے نئی پوزیشن سنبھالتے ہی ان پر راکٹوں ، مشین گنوں اور مارٹر بموں سے حملے شروع کر دئے گئے ۔حملہ آوروں نے مسجد میں پناہ لے رکھی ہے ۔ امریکی فوجی دستوں نے مزید کمک طلب کر لی ہے ۔دریں اثناء فلوجہ میں مقامی طور پر اقوام متحدہ سے امریکہ کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کی تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک امریکی فوجی ترجمان نے کہا کہ عراقیوں کے اتنے منظم حملے نے ان کے فوجیوں کو کافی حیران کیا۔ عراقی جنگجؤوں کے حملے کے جواب میں امریکی فوج نے ہیلی کاپٹروں اور فضایہ کے جیٹ طیاروں سے حملے کیا۔ شہر کی عمارات سے دھواں اٹھتا بھی دکھائی دیا۔ ایک مقامی اسپتال کے ذرائع کے مطابق انہوں نے اس سے پہلے اتنی تعداد میں زخمی امریکی فوجیوں کو وہاں لائے جاتے نہیں دیکھا۔ چار زخمی امریکی فوجیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ امریکی فوجی شہر میں مشترکہ گشت کے لئے عراقی اہلکاروں کو تربیت دے رہے ہیں۔ اب امریکیوں کی طرف سے فلوجہ پر بڑے حملے کی بات نہیں ہو رہی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||