BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 January, 2004, 22:50 GMT 03:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیلی کاپٹر تباہ، جہاز نشانہ، نو ہلاک
مسافر بردار جہاز

عراق میں بظاہر دو امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ اموات اس وقت ہوئیں جب امریکی فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک فالوجہ کے نزدیک تباہ ہوگیا اور اس میں سوار نو افرا ہلاک ہوگئے۔

بعد میں ایک بڑا سی-پانچ طیارہ جو بغداد سے کچھ فاصلے پر محو پرواز اس کے انجن میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی اور اسے بغداد واپس ہونا پڑا۔ اس واقعہ کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ سامان بردار جہاز کی واپسی در اصل اچانگ ہنگامی حالت کی وجہ سے ہوئی۔

تاہم ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ اس سامان بردار جہاز پر زمین سے حملہ کیا گیا۔ تاہم اس جہاز میں بیٹھے ہوئے تریسٹھ مسافروں کو کوئی زک نہیں پہنچی۔

اطلاعات کےمطابق فوجی ہیلی کاپٹر کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔

دریں اثناء امریکی فوج نے ان اطلاعات کی تحقیق شروع کر دی ہے کہ کیا واقعی سامان برادار طیارے پر زمین سے فائرنگ کی گئی تھی جس کی وجہ سے اس انجن ناکارہ ہوا اور اسے لوٹنا پڑا۔

ایک بیان میں امریکہ کی موبیلٹی کمانڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ ابھی معلوم نہیں ہو سکا کہ سامان بردار طیارے پر کس قسم کے ہتھیار سے فائرنگ کی گئی تھی۔

سی پانچ سامان برادار طیارہ دنیا میں سب سے بڑا سمجھا جاتا ہے۔

پینٹاگون میں ایک اہلکار نے کہا کہ غالباً اس طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد