 |  امریکی انتخابات میں اصل مقابلہ کیری اور بش کے درمیان ہی ہوگا۔ |
نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات کے لئے صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم زور پکڑتی جارہی ہے۔ جہاں یہ بات خود امریکیوں کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ امریکہ کا اگلا صدر کون منتخب ہوگا، وہاں دنیا بھر کے لوگوں کی نظریں بھی اسی پر جمی ہیں۔ بی بی سی نے نیچے ایک تقابلی جائزہ پیش کیا ہے کہ صدارت کے آرزومندوں میں تین اہم امیدواروں کا امریکہ کو درپیش دس اہم امور پر کیا نقطہ نظر ہے؟ اس پر ہمیں اپنی رائے بھیجئے۔
 |  جارج بش | جنگ کے بعد سے عراق میں جاری تشدد اور عراقی جیل میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں عراقی قیدیوں پر ہونے والے ٹارچر کی تصاویر نے امریکہ میں عراق پر قبضے کی حمایت کو کمزور کیا ہے لیکن صدر بش کا کہنا ہے کہ عراق پر جنگ کا فیصلہ درست تھا کیونکہ صدام حکومت کو وسیع پیمانے پر ہتھیار بنانے کی ٹیکنالوجی معلوم تھی اور وہ اسےآگے دہشت گردوں کو منتقل کر سکتے تھے۔
 |  جان کیری | جان کیری نے عراق پر حملے کی حمایت کی تھی اور وہاں مزید فوجیں بھیجنے کو تیار ہیں۔ وہ امریکی قیادت میں نیٹو کی افواج کے عراق میں تحفظ اور سلامت کی ذمہ داری لینے کے حق میں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ صدر بش نے عراق میں وسیع پیمانے پر تباہی کے ہتھیار موجود ہونے کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔
 |  رالف نادر | رالف نادر جو آزاد امیدوار ہیں، عراقی ’دلدل‘ سے فوجیں واپس بلانے اور ’عراق پر بڑی امریکی کارپوریشنوں کے قبضے‘ کے خاتمے کےحق میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عراق پر حملے کے دلائل ناکارہ اور من گھڑت تھے اور وہاں امن و امان قائم کرنے کے لئے مسلمان اور عرب امن فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے۔
 |  جارج بش | بش نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کا محکمہ قائم کیا اور نہ صرف سیکیورٹی کے لئے کئے جانے والے اخراجات میں تین گنا اضافہ کیا بلکہ دو ہزار ایک کے پیٹریاٹ ایکٹ منظور کرایا جس کی بدولت سرکاری اہلکاروں کو شہریوں کی نگرانی اور مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں رکھنے کا اختیار حاصل ہے۔
 |  جان کیری | جان کیری اندرونِ ملک انٹیلیجنس میں اصلاحات اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کا انچارج نیشنل گارڈ کو بنانے کے حامی ہیں۔ وہ پیٹریاٹ ایکٹ میں ترامیم کے حق میں ہیں تاکہ زیرِ حراست لوگوں کو حقوق بڑھائے جا سکیں اور افغانستان پرازسرِ نو توجہ مرکوز کرنا چاہے ہیں۔
 |  رالف نادر | رالف نادر کا کہنا ہے کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ نے عوامی حقوق اور قانون کی بالا دستی کو نقصان پہنچایا ہے جس کے ذریعے امریکی مسلمانوں کو غیر ضروری نگرانی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ وہ پیٹریاٹ ایکٹ اور عام شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
 |  جارج بش | بش کی حکومت کے دوران دفاعی بجٹ میں اتنا اضافہ ہے جتنا کوریائی جنگ کے وقت سے اب تک نہیں ہوا۔ بش ابھی بھی اس میں مزید اضافے کے حق میں ہیں اور میزائل ڈیفنس سسٹم کے پہلے حصے کو دو ہزار چار کے آخر تک تیار کرنا چاہتے ہیں۔
 |  جان کیری | جان کیری کہتے ہیں کہ وہ فوج کی تعداد بڑھائیں گے، تنخواہوں میں اضافہ کریں گے اور نئے سازوسامان کے لئے سرمایہ کاری کریں گے تاہم انہوں نے دفاعی بجٹ بڑھانے کا کوئی وعدہ نہیں کیا اور وہ نیشنل میزائل ڈیفنس سسٹم کے خلاف ہیں۔
 |  رالف نادر | رالف نادر دفاعی اخراجات کے اضافے پر بہت تنقید کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ’فضول خرچ‘ اور ’فرسودہ‘ فوجی صنعتی ادارے پر آنے والے اخراجات کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس پیسے کا سماجی طور پر بامقصد استعمال چاہتے ہیں۔
| ہم جنسوں کے لئے شادی کا حق |
 |  جارج بش | بش چاہتے ہیں کانگریس آئین میں ترمیم کرے اور شادی کی تعریف میں کہا جائے کہ یہ صرف ایک مرد اور عورت کے درمیان ہوتی ہے تاہم انہیں ریاستوں کے ایسے قانون منظور کرنے پر کوئی اعتراض نہیں جو ہم جنسوں کو شریکِ حیات بنانے کی اجازت دیتے ہیں۔
 |  جان کیری | جان کیری اس سلسلے میں بش کے آئین میں ترمیم کے مخالف ہیں تاہم وہ بھی ہم جنسوں کے درمیان شادیوں کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاستوں کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہونا چاہئے کہ وہ اس کی اجازت دے سکیں۔
 |  رالف نادر | رالف نادر ہم جنسوں کے درمیان شادی کے حق میں ہیں تاکہ ہم جنسوں کو برابر قانونی حقوق حاصل ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ بش ’نابرابری‘ کو قبولیت بخشنا چاہتے ہیں۔
 |  جارج بش | بش اسقاطِ حمل کے خلاف ہیں سوائے زنا باالجبر اور بہن، بھائی، باپ، بیٹی اور ماں اور بیٹے کے درمیان جنسی فعل کے نتیجے میں اور ایسی صورتوں میں جن کی وجہ سے ماں کی زندگی خطرے میں ہو۔ انہوں نے ایک ایسے قانون کی منظوری دی جس میں دیر سے اسقاطِ حمل کرانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
 |  جان کیری | جان کیری عورت کے پاس انتخابِ اسقاطِ حمل کا حق ہونے کے حامی ہیں تاہم وہ پہلے تین ماہ کے بعد اسقاطِ حمل کے خلاف ہیں جب تک کہ وہ صحت کی وجہ سے نہ کیا جائے۔ وہ صرف عدالتِ عظمیٰ کے ایسے ججوں کی نامزدگی کے حق میں ہیں جو عورت کو اس انتخاب کا حق دیتے ہوں۔
 |  رالف نادر | رالف نادر ’محفوظ اور قانونی‘ اسقاطِ حمل کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ ایسی تمام کوششوں کے خلاف ہیں جن کے ذریعے اسقاطِ حمل پر پابندیوں کو قانونی اور آئینی شکل دی جا سکے۔
 |  جارج بش | بش اس قانون کے حامی ہیں جو اسلحہ بنانے والوں کواسلحے کے استعمال کے جرائم میں اس کا شکار ہونے والے افراد کی طرف سے ہرجانے کے مقدمے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ وہ اس جان لیوا آتشیں اسلحے پر پابندی کی مدت بڑھانے کے بھی خلاف ہیں جو اس سال ستمبر کو ختم ہو جائے گی۔
 |  جان کیری | جان کیری چاہتے ہیں کہ اسلحہ میں بچوں کے لئے ’سیفٹی لاک‘ لازمی رکھے جائیں۔ وہ قانون سے ایسے رخنے بھی ختم کرنا چاہتے ہیں جن کے نتیجے میں کھلے عام ہونے والے شوز میں اسلحہ خریدنے والوں کا پچھلا ریکارڈ نہیں دیکھا جاتا۔
 |  رالف نادر | رالف نادر’ٹرائیگر لاکس‘ اسلحہ لائسینس اور ایسے قوانین پر عمل درآمد چاہتے ہیں جس کے نتیجے میں مجرم اسلحہ نہ حاصل کرسکیں۔ وہ کچھ اقسام کے ہتھیاروں پر مکمل پابندی کے حق میں ہیں۔
 |  جارج بش | بش نے کیوٹو کے گلوبل وارمنگ کے معاہدے کا مذاق اڑایا تاہم وہ ہائیڈروجن فیول ٹیکنالوجی کی مد میں زیادہ رقم مختص کرنے کے حق میں ہیں۔ وہ ماحولیاتی تحفظ شدہ ’آرکٹک نیشنل وائلڈ لائف ریفیوج‘ کے علاقے میں تیل کی ’ماحولیاتی طور پر حساس‘ تلاش کی حمایت کرتے ہیں۔
 |  جان کیری | جان کیری گرین ہاؤس گیس کو کم کرنے کے کیوٹو معاہدے میں دوبارہ شمولیت کے حق میں ہیں اور ہائیڈروجن کی بنیاد پر بنائی جانے والی ٹیکنالوجی اور دوسرے صاف اور بار استعمال کئے جانے والے توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کا وعدہ کرتے ہیں۔
 |  رالف نادر | رالف نادر نے ماحولیاتی آلودگی کے نتیجے میں ’انسانیت کو درپیش کئی معاشی خطرات‘ سے خبردار کیا ہے۔ وہ بار بار استعمال کئے جا سکنے والے اور باکفایت توانائی کے ذرائع کی حمایت کرتے ہیں اور کوئلے، تیل اور نیوکلیائی صنعتوں کو دی جانے والی چھوٹ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
 |  جارج بش | بش ان تمام کم آمدنی والے لوگوں کو جو صحت کی انشورنس نہ خرید سکنے کے باعث طبی سہولیات سے محروم ہیں، ٹیکس میں چھوٹ کی سہولت دینے کا وعدہ کرتے ہیں تاکہ ایسے لوگوں کی تعداد میں کمی کی جاسکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عمر رسیدہ افراد کو ڈاکٹر کی پرچی کی بنیاد پر دوائیاں فراہم کرنے کی سہولت بھی مہیا کی ہے۔
 |  جان کیری | جان کیری موجودہ ہیلتھ کیئر پروگرام میں اصلاحات کرکے اسے فیڈرل گورنمنٹ کے تمام ملازمین اور بالغ افراد کو یہ سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ریاستوں کو رقم فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ان بچوں کی تعداد میں کمی کرسکے جن کے پاس صحت کی انشورنس نہیں ہے۔
 |  رالف نادر | رالف نادر چاہتے ہیں کہ حکومت امریکی شہریوں کو سرکاری طور پر صحت کی تمام سہولیات غیر منافع بخش کمپنیوں کے ذریعے مہیا کرے۔ وہ صحت کی انشورنس کی صنعت کا خاتمہ چاہتے ہیں اور منافع کمانے والی کمپنیوں کے صحت کے شعبے میں آنے پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔
 |  جارج بش | سال دو ہزار میں امریکہ کا بجٹ اس کے اخراجات سے اضافی تھا لیکن اب اسے بجٹ میں بڑے خسارے کا سامنا ہے۔ صدر بش نے اس خسارے کو سال دو ہزار دس تک آدھا کرنے کی تجویز پیش کی ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ انہوں نے دو ہزار ایک سے دو ہزار تین کے درمیان ٹیکس کی جو چھوٹ دی تھی، کانگریس اسے مستقل بنا دے۔
 |  جان کیری | جان کیری وعدہ کر رہے ہیں کہ وہ امریکہ کو بجٹ کے خسارے سے نجات دلا دیں گے جس کے لئے وہ اس ٹیکس میں چھوٹ ختم کریں گے جو صدر بش نے زیادہ آمدنی والے افراد کو دی تھی۔ وہ مہنگائی کے حساب سے وفاقی اخراجات میں اضافہ کا وعدہ بھی کر رہے ہیں تاہم دفاع، سیکیورٹی اور تعلیم کے شعبے اس سے مثتسنیٰ ہوں گے۔
 |  رالف نادر | رالف نادر کا موقف ہے کہ زیادہ امیر افراد اور کاروباری اداروں کو زیادہ ٹیکس دینا چاہئے۔ سب سے زیادہ ٹیکس وہ صنعتیں دیں گی جو ’ناپسندیدہ‘ ہیں یعنی آلودگی پھیلانے والی، تمباکو اور الکوحل سے متعلقہ صنعتیں اور ’انتہائی آسائش‘ کی صنعتیں۔
 |  جارج بش | بش تجارتی معاہدوں پر عمل درآمد کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہیں تاکہ امریکہ پیداواری ادارے بہتر طور پر مارکیٹ میں مقابلہ کرسکیں۔ اس کے علاوہ وہ کمیونٹی کالجوں اور ووکیشنل سکولوں کو زیادہ رقومات کی فراہمی چاہتے ہیں۔
 |  جان کیری | جان کیری دو ہزار نو تک ایک کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کر رہے ہیں اور صدر بننے کے بعد پہلے چار مہینوں کے اندر ان تجارتی معاہدوں پر نظر ثانی کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ امریکہ میں مال برآمد کرنے والے ممالک لیبر اور ماحولیاتی سٹینڈرڈز کی خلاف ورزی نہ کریں۔
 |  رالف نادر | رالف نادر عوامی منصوبوں کے ذریعے روزگار مہیا کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ وہ برابری کی بنیاد پر ایسی تجارت کے حق میں ہیں جس کے نتیجے میں کام کے حالات اور اوقاتِ اور ماحولیاتی سٹینڈرڈز متاثر نہ ہوں۔ | |   | | MORE FROM YOUR VOICE | | |
 | | تازہ ترین خبریں | |
|