بش کی اپیل: رائے دیجئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر بش بدھ کے روز عربی ٹی وی چینلز پر انٹرویو دیں گے جس کا مقصد عراقی جنگی قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعے کے بعد امریکہ پر دنیا کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان سکات میکلیلن نے کہا کہ صدر بش عراقی جنگی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کریں گے اور اسےنہایت شرمناک اور ناقابل قبول قرار دیں گے۔ آپ کا ردِّ عمل یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نقوی، لاہور: امریکی افواج کے افعال انتہائی شرمناک اور ناقابلِ قبول ہیں۔ امریکہ پورے عالِم اسلام کے ساتھ بدسلوکی کر رہا ہے اور اس سے انسانی سلوک کی امیش بھی نہیں کی جا سکتی۔ طاہر زامن، نوشہرہ: جو ایک قتل کرتا ہے وہ قاتل اور جو زیادہ قتل کرتا ہے وہ فاتح کہلاتا ہے۔ جہانگیر اشرف، راوالپنڈی: عرب دنیا کو اعتماد میں لینا اب کیسے ممکن ہے جب سب کچھ ہوچکا۔ بش کب ان سب کو لتکا دینا چاہئے جنہوں نے انسانیت کے خلاف یہ جرم کیا۔ یہ ایک اچھی مثال ہوگی ثابت کرنے کے لئے کہ وہ جو کہتے ہیں وہ دراصل کرتے بھی ہیں۔ عثمان علی، مسی ساگا: بش کی اپیل مگر مچھ کے آنسو ہیں۔ یہ تو ان کا کردار ہے ظلم، بربریت اور بدسلوکی کرنا۔ یہی ان کا اصل چہرہ ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||