BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 March, 2004, 15:52 GMT 20:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جان کیری بش کوہرا سکتے ہیں؟
سینیٹر جان کیری اور صدر جارج بش
سینیٹر جان کیری اور صدر جارج بش
امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کے بعد اب جان کیری کو اس سال ہونے والے عام انتخابات کی اصل جنگ کا سامنا ہے۔

امریکہ میں جاری حالیہ انتخابی مہم کے دوران ایک اہم بات یہ دیکھنے میں آئی ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے، جن کا واحد مقصد صدر بش کی انتخابات میں شکست ہے، ایک دوسرے کو نشانہ بنانے سے احتراز برتا ہے۔ اور اس کے باعث صدر جارج بش کی حمایت میں کمی اور ڈیموکریٹک پارٹی اور سینیٹر جان کیری کی حمایت میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

آپ کے خیال میں کیا جان کیری اپنی سبقت برقرار رکھتے ہوئے آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہیں گے؟

کیا امریکی رائے دہندگان اپنی حمایت بش کے مقابلے میں کیری کی جھولی میں ڈال دیں گے؟ جان کیری کے صدر منتخب ہونے کی صورت میں عالمی سیاست بالخصوص مسلم ممالک پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟ اس بارے میں آپ کا ردِعمل کیا ہے؟

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں۔

محمد آفاق، بریڈفورڈ: یہ بات بالکل صحیح ہے کہ جارج بش کا پلڑا ہلکا ہوتا جارہا ہے۔ اگر بش ہار گئے تو اسرائیلی کی ہار ہوگی اور مسلمانوں کی جیت۔ جان کیری سے امید ہے کہ کم سے کم وہ بش کی طرح دہشت گردی مخالف جنگ کا ناٹک نہیں کرینگے اور مسلمان چین کی سانس لے گا۔

لیکن اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ کیری جارج بش کے نقش قدم پر نہیں چلیں گے؟
یونس ملکانی، بدین، سندھ

یونس ملکانی، بدین، سندھ: پتہ نہیں کیوں ہم سب یہ بھول جاتے ہیں کہ سانپ۔۔۔۔ بش کے خلاف دنیا خاص طور پر مسلم دنیا میں نفرت اس لئے ہے کہ انہوں نے مسلم ملکوں پر حملہ کرکے ہزاروں بےگناہوں کو مروایا۔ لیکن اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ کیری جارج بش کے نقش قدم پر نہیں چلیں گے؟

عبدالغفور، ٹورانٹو: میرے خیال میں کیری امریکی انتخابات جیت جائیں گے۔ ایک سینیٹر اور ویت نام جنگ میں حصہ لینے کی وجہ سے ان کی اہمیت ہے۔ مسلم ممالک کے لئے بہتر شخص ثابت ہونگے کیونکہ انہوں نے عراق پر حملوں کی مزمت کی ہے۔

سہیل کندھر، سندھ: بش نے کوئی اچھا کام نہیں کیا جو لوگ ان کو ووٹ دینگے۔ ویسے بھی امریکی صدر کوئی بھی ہو غریب ممالک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ ان کی پالیسی ایک ہی ہوتی ہے۔

جاوید، جاپان: کوئی بھی جیتے، کچھ نہیں ہوگا۔ مگر امریکیوں کے لئے بہتر ہوگا کہ جارج بش کو صدارت کے عہدے سے ہٹادیں کیونکہ آج دنیا امریکہ سے جتنا نفرت کرتی ہے اس میں جارج بش کو ہٹانا ضروری ہوگیا ہے۔

فاضل خان، استاد محمد، پاکستان: میرے خیال میں جارج بش کو اب جانا چاہئے۔

شفیق اعوان، لاہور: میرے خیال میں جارج بش جیت جائیں گے۔ امریکی لائحۂ عمل ہر وقت تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ مسلم ممالک کے لئے کیری کا رویہ بھی صحیح نہیں ہے۔ کیری کے جیتنے کی صورت میں امریکی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محمد وقاص، میلبورن: میری معلومات کے مطابق اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر فرما دیا ہے کہ یے لوگ تمارے دوست نہیں ہوسکتے۔ میرے خیال میں چاہے بش جیتیں یا جان کیری، امریکہ کی اسلام دشمنی پالیسی جاری رہے گی۔ اس لئے ہمیں ان کی طرف دیکھنے کے بجائے اللہ پر بھروسہ کرنا چاہئے۔

شاہدہ اکرم، ابوظہبی: امید تو یہی لگتی ہے اور یہی نظر بھی آرہا ہے کہ کیری جیتیں گے۔ پتہ نہیں جان کیری صاحب کی باتوں میں انسانیت کی تھوڑی سی مقدار نظر آرہی ہے۔

عادل ریاض، لاہور: میری دعاء ہے کہ جان کیری جیتیں۔ جیتنے کے بعد انہیں امریکی ویژہ پالیسی ساری دنیا کے لئے کھول دینی چاہئے۔

یہ حقیقت ہے کہ جارج بش کی مقبولیت میں روز بروز کمی آرہی ہے لیکن ابھی بش کے پاس ایک کارڈ باقی ہے۔ اور یہ ہے اسامہ کی گرفتاری کا۔
محمد عامر خان، کراچی

محمد عامر خان، کراچی: یہ حقیقت ہے کہ جارج بش کی مقبولیت میں روز بروز کمی آرہی ہے لیکن ابھی بش کے پاس ایک کارڈ باقی ہے۔ اور یہ ہے اسامہ کی گرفتاری کا۔ بش انتظامیہ بھرپور کوشش کررہی ہے کہ اسامہ کو گرفتار کرلیا جائے اور اسامہ کی گرفتاری جان کیری کی شکست میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

میر عالم مسجدی، دوبئی: میرے خیال میں اگر امریکی واقعی میں امن پسند لوگ ہیں تو جارج بش کو ہٹادینگے اور کیری صدر بنیں گے۔ اگر کیری جیت جائیں تو شاید مسلم ممالک کی مشکلات جو امریکہ کی دباؤ سے ہوتی ہیں، میں کمی آجائے۔

عمران فاروق، شیکاگو: سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکی عوام جارج بش کی عالمی پالیسیوں کے بارے میں فکرمند ہیں، بالخصوص عراق پر حملوں کے جواز کے شواہد حاصل کرنے میں ان کی ناکامی کے بارے میں۔

شفقت مغل، برطانیہ: کیری جیت سکتے ہیں کیونکہ انہیں صدر بش سے زیادہ شہرت حاصل ہے لیکن اگر بش حکومت اسامہ بن لادن کو پکڑنے میں کامیاب ہو جاتی ہے (جو بظاہر ناممکن دکھائی دیتا ہے) تو اس صورت میں بش کے جیتنے کا امکان ہے ورنہ بہت مشکل ہے۔ میرے خیال میں صدر مشرف اس مرحلے پر بھی بش کی مدد کر سکتے ہیں۔۔۔ مجھے نہیں لگتا کہ اگر جان کیری جیت جاتے ہیں تو وہ مسلمانوں کے خلاف جنگ ختم کر دیں گے۔

خانم سومرو، کراچی: امریکہ کا صدر کوئی بھی ہو وہ مسلم ممالک کو دشمن ضرور ہو گا۔

رابعہ ارشد، ناروے: کیری، بش کو شکست دیں یا نہ دیں ہمیں اس سے کیا فرق پڑتا ہے کیونکہ دونوں ایک ہی کھیت کی مولی ہیں۔

 میری دلی دعا ہے کہ بش ہار جائیں اور جان کیری جیتیں۔ ویسے بھی صدر بش کے مقابلے میں کیری امن پسند دکھائی دیتے ہیں۔
رانا نجم مشتاق، ہانگ کانگ

رانا نجم مشتاق، ہانگ کانگ: بش خاندان جب بھی اقتدار میں آیا اس نے مسلمانوں کا خون بہایا لہذا میری دلی دعا ہے کہ بش ہار جائیں اور جان کیری جیتیں۔ ویسے بھی صدر بش کے مقابلے میں کیری امن پسند دکھائی دیتے ہیں۔ کیری صدر بش کو با آسانی ہرائیں گے اور بش امریکی صدارت کے لائق ہی نہیں ہیں۔

فیصل ملک، یو اے ای: انتخابات میں بش کامیاب ہوں یا کیری، امریکہ کی قیادت پر آج تک جو بھی آیا ہے اس کا برتاؤ جلادوں کا سا ہی رہا ہے۔ سیدھی سی بات ہے کہ صدر چاہے جو بھی بنے وہ مسلمانوں کے ہمیشہ خلاف ہی رہے گا کیونکہ یہ ان کی پالیسی کا حصہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد