BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 February, 2004, 08:38 GMT 13:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جان کیری‘ وسکونسن میں بھی کامیاب
جان کیری صدر بش کے لئے چیلنج
جان کیری صدر بش کے لئے چیلنج
امریکی ریاست وسکونسن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ابتدائی انتخابات میں جان کیری نے اپنے مدمقابل جان اڈورڈز کو شکست دے دی ہے۔

ریاست وسکونسن میں ڈالے گئے ووٹوں میں جان کیری نے چالیس اور جان اڈورڈز نے چوتیس فیصد ووٹ حاصل کئے اور یوں ساٹھ برس کے کیری ابتدائی سولہ انتخابی مراحل میں سے چودہ میں کامیاب ہو کر صدر بش کے اہم مدمقابل کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔

جان اڈورڈز نے کہا ہے کہ انہیں ریاست وسکونسن میں اپنی حمایت کی شرح میں اضافہ پر حیرانگی ہوئی ہے۔

تاہم ریاست ورمنٹ کے سابق گورنر ہاورڈ ڈین ووٹوں کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں وسکونسن میں شکست کا سامنا ہوا تو وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی حاصل کرنے کی کوشش چھوڑ دیں گے۔

تاہم بعد میں انہوں نے اپنا ارادہ بدل دیا اور وسکونسن میں نتائج آنے کے بعد اپنے حامیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ابھی اپنی کوشش ترک نہیں کریں گے‘۔

ریاست وسکونسن کے دارالحکومت میڈیسن میں موجود بی بی سی کے ڈیوڈ ویلیس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی صدارتی دوڑ میں ہاورڈ ڈین کے امکانات کم ہیں۔

تاہم ڈیوڈ ویلیس کا یہ بھی کہا کہ جان ہاورڈز کو ریاست وسکونسن میں اپنی کوششوں کا کسی حد تک فائدہ ضرور ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد